بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 19/10/2026 |
دارالافتاء
جانور کو آدھے دودھ کے عوض پالنے کےلئےدینا
سوال
ایک شخص نے گابھن گائے خرید ی،جو دودھ بھی دیتی تھی۔پھر وہ دوسرے شخص کو پالنے کےلئے دی،کہ آدھا دودھ استعمال کرو،اور اس کو پالتے رہو،تو کیا یہ معاملہ درست ہے یا نہیں؟اوراس کابچہ کس کا ہوگا؟
جواب
واضح رہے کہ ایک طرف سے محنت ہو اور دوسری طرف سے اس کامعاوضہ تو اس کو اجارہ کہتے ہیں۔اور اجارہ میں اجرت اور مدت متعین ہونا ضروری ہے ۔
صورت مسؤلہ میں ایک شخص کا دوسرے کو گائے آدھے دودھ کے عوض پالنے کے لئےدینا شرعا ًجائز نہیں، کیونکہ یہ اجارے کا معاملہ ہے جو اجرت اور مدت کی جہالت کی وجہ سے فاسد ہے، اجارہ فاسدہ کی صورت میں طے شدہ اجرت کی بجائےاس جیسے کام پر جتنی اجرت دینے کا رواج ہو، وہ کام کرنے والے کا استحقاق ہوتاہےجسے اجرت مثل کہا جاتا ہے، لہذا مذکورہ صورت میں پا لنے والےکواجرت مثل ملے گی۔گائے اور اس کے منافع دودھ بچہ وغیرہ سب مالک کے ہوں گے،اس طرح علاج معالجے اور چارے وغیرہ کے اخراجات بھی مالک پر ہوں گے۔نیز ایسے معاملے کے جوازکی یہ صورتیں اختیار کی جاسکتی ہیں:
۱۔ایک صورت یہ ہے کہ جانور پالنے والےکی اُجرت متعین کی جائے، تو اس صورت میں دودھ ،بچےوغیرہ سب مالک کے ہوں گےاورپالنےوالے کو متعینہ اُجرت ملے گی۔
۲۔دونوں پیسے ملاکر جانور خریدیں اس صورت میں ہر ایک اپنی مالیت کے بقدرجانور کامالک ہوگا،اور اسی طرح مالیت کے حساب سے دودھ اور بچوں میں بھی شریک ہوں گے
۳۔جانور کامالک آدھا حصہ آدھی قیمت پر پالنے والے کو بیچ کروہ پیسے معاف کردے تو دونوں کے درمیان وہ جانور مشترک ہوجائے گا پھر دونوں اس جانور کے دودھ ،بچوں اور نفع نقصان میں برابر کے شریک ہوں گے ۔
(تفسد الإجارة بالشروط المخالفة لمقتضى العقد فكل ما أفسد البيع) مما مر (يفسدها) كجهالة مأجور أو أجرة أو مدة أو عمل... (و) تفسد (بعدم التسمية) أصلا أو بتسمية خمر أو خنزير (فإن فسدت بالأخيرين) بجهالة المسمى وعدم التسمية (وجب أجر المثل) يعني الوسط منه ولا ينقص عن المسمى لا بالتمكين بل (باستيفاء المنفعة) حقيقة كما مر (بالغاما بلغ) لعدم ما يرجع إليه ولا ينقص عن المسمى (رد المحتار علی الدرالمختار ،كتاب الإجارة،باب إجارة الفاسدة،ج:9 ،ص:66,64)
دفع بقرة إلى رجل على أن يعلفها وما يكون من اللبن والسمن بينهما أنصافا فالإجارة فاسدة وعلى صاحب البقرة للرجل أجر قيامه وقيمة علفه إن علفها من علف هو ملكه لا ما سرحها في المرعى ويرد كل اللبن إن كان قائما، وإن أتلف فالمثل إلى صاحبها لأن اللبن مثلي.(الفتاوى الهندية،كتاب الإجارة،الباب الخامس عشرفي بيان ما يجوز من الإجارة وما لا يجوز،ج:4،ص:481)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 328
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 244
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 891
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 574
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 493
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 476
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 410
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 62
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1191
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں