بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 24/10/2026 |
دارالافتاء
بیع کے بعد زمین کی واپسی پر اضافی رقم لینے کا حکم
سوال
ایک شخص نے کسی سے چھتیس لاکھ(3600000) روپے میں زمین خریدی۔ رقم بھی اسی وقت مکمل طور پر ادا کر دی گئی اور فریقین کی رضامندی سے دو شرعی گواہوں کی موجودگی میں مذکورہ زمین کا انتقال بھی مشتری کے نام کر دیا گیا ۔ تاہم چونکہ اس وقت اس زمین پر بائع کی فصل کھڑی تھی، تو بائع نے کہا کہ فصل کاٹنے کے بعد وہ زمین مشتری کے حوالے کر دے گا۔اب ایک سال گزر چکا ہے، اور بائع یہ کہتا ہے کہ وہ اپنی زمین فروخت نہیں کرتا، اس لیے وہ مشتری کو اس کی ادا کردہ رقم کے ساتھ دو لاکھ پچاس ہزار روپے بطورِ تبرع و احسان دےرہا ہے۔اب دریافت طلب امریہ ہے کہ کیا مشتری کے لیے شریعت کی رو سے اس اضافی رقم (دو لاکھ پچاس ہزار روپے) کو لینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
جب بیع مکمل ہو جائے تومبیع مشتری کی ملکیت بن جاتی ہے اور بائع (فروخت کنندہ) کو اسے واپس لینے کا حق نہیں رہتا، الا یہ کہ دونوں فریق رضامندی سے معاہدہ فسخ کرنا چاہیں ،تو باہمی رضامندی سے بیع کو ختم کرسکتے ہیں جسے اقالہ کہتے ہیں۔ نیز واضح رہے کہ اقالہ ثمن اول (پہلی قیمت )پر ہوگا،البتہ اگربائع اپنی طرف سے مشتری کوکچھ زیادہ بطور احسان وتبرع دے تو گنجائش ہے ۔
لہذا صورت مسؤلہ میں جب زمین کی قیمت مکمل ادا کر دی گئی اور انتقال مشتری کے نام ہو گیا، تو شرعی طور پرزمین مشتری کی ملکیت بن گئی۔ بائع کا بعد میں یہ کہنا کہ وہ زمین فروخت نہیں کرتا، شرعی لحاظ سے معتبر نہیں ہے، کیونکہ بیع مکمل ہو چکی ہے۔اب اگر بائع معاہدہ فسخ کرتا ہے اور مشتری اس پر راضی ہو، تو یہ اقالہ ہو گا ۔اقالہ کی صورت میں، اصولی طور پر، بائع پرمشتری کو صرف اصل قیمت واپس کرنا ہوتا ہے ،البتہ اگر بائع نے زمین کی قیمت واپس کر دی ہے اور اضافی رقم بطورِ تبرع واحسان بغیرکسی شرط یا مطالبے کے، اپنی خوشی سے دے رہا ہو، تو مشتری کے لیے وہ اضافی رقم لینے کی گنجائش ہے۔
(فإن شرطا أكثر منه أو أقل فالشرط باطل ويرد مثل الثمن الأول. ( الهداية،كتاب البيوع،باب الإقالة،ج:3ص:55)
وإذا حصل الإيجاب والقبول لزم البيع ولا خيار لواحد منهما إلا من عيب أو عدم رؤية۔ (الهداية في شرح بداية المبتدي،كتاب البيوع،كيفية انعقاد البيع،ج:3 ص:3 23)
وثمرة هذا الاختلاف إذا تقايلا ولم يسميا الثمن الأول أو سميا زيادة على الثمن الأول أو أنقص من الثمن الأول، أو سميا جنسا آخر سوى الجنس الأول قل أو كثر أو أجلا الثمن الأول فالإقالة على الثمن الأول في قول أبي حنيفة – رحمه الله:وتسميةالزيادة و النقصان والأجل والجنس الآخر باطلة سواء كانت الإقالة قبل القبض أو بعدها، والمبيع منقول أو غير منقول لأنها فسخ في حق العاقدين، والفسخ رفع العقد، والعقد رفع الثمن الأول فيكون فسخه بالثمن الأول ضرورة؛ لأنه فسخ ذلك العقد، وحكم الفسخ لا يختلف بين ما قبل القبض وبين ما بعده وبين المنقول وغير المنقول، وتبطل تسمية الزيادة والنقصان والجنس الآخر والأجل، وتبقى الإقالة صحيحة؛ لأن إطلاق تسمية هذه الأشياء لا يؤثر في الإقالة؛ لأن الإقالة لا تبطلها الشروط الفاسدة وبخلاف البيع؛ لأن الشرط الفاسد إنما يؤثر في البيع؛ لأنه يمكن الربا فيه.والإقالة رفع البيع فلا يتصور تمكن الربا فيه فهو الفرق بينهما. (بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع ،كتاب البيوع ،باب الإقالة ج:5ص: 306)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں