بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 19/10/2026

دارالافتاء

 

عدت کے دوران عورت کا عیادت کے لئے جانا


سوال

ایک عورت عدت میں ہے اور اس کا بھائی سخت بیمار ہے تو یہ عورت بیمار پرسی کے لئے جاسکتی ہے یا نہیں؟

جواب

واضح  رہے  کہ شوہر کے انتقال کے بعد  عورت پرشریعت  کے حکم کے مطابق  چار مہینہ دس دن عدت گزارنا لازم ہے. اورعدت کے  دوران معتدہ عورت کے لیے  شدید ضرورت کے بغیر گھر سے نکلنا،  زیب وزینت اختیار کرنا ، بناؤسنگھار  کرنا، خوشبو لگاناوغیرہ جائز نہیں .

لہذا صورت مسئولہ  میں معتدہ عورت بھائی کی بیمار پرسی کے لئے نہیں جاسکتی۔

 

 (وتعتدان) أي معتدة طلاق وموت (في بيت وجبت فيه) ‌ولا ‌يخرجان ‌منه (إلا أن تخرج أو ينهدم المنزل، أو تخاف) انهدامه، أو (تلف مالها، أو لا تجد كراء ) ونحو ذلك من الضرورات.(ردالمحتار على الدرالمختار، ‌‌باب العدة، ‌‌فصل في الحداد،ج:٣،ص:٥٣٦)


فتویٰ نمبر : 7158/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں