بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 20/10/2026

دارالافتاء

 

نفلی روزے کی حالت میں بھول کر کچھ کھانا یا پینا


سوال

اگر کوئی شخص نفلی روزے میں دن کے وقت بھول کر کچھ کھا یا پی لے، تو کیا اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ فرض روزہ  کی طرح  نفلی روزہ میں بھی اگر روزہ داربھول کر کچھ کھا یا پی لے، تو اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔لہٰذا اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے روزے کو برقرار رکھے۔

 

عن أبي هريرة رضي الله عنه. قال:قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "من نسي وهو صائم، فأكل أو شرب، فليتم صومه. فإنما أطعمه الله وسقاه". (الصحیح لمسلم، کتاب الصيام، باب أکل الناسي وشربه وجماعه لايفطر،ج: 2 ،ص: 809، رقم الحديث :  1155)

إذا أكل الصائم أو شرب أو جامع ناسيًا لم يفطر، ولا فرق بين الفرض والنفل. (الفتاوى الهندية،كتاب الصوم،النوع الأول ما يوجب القضاء دون الكفارة،ج: 1 ص: 222)


فتویٰ نمبر : 10483/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں