بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
دکان نہ چلانے پر طلاق کو معلق کرنا
سوال
ہمارا سپیرپارٹس کا کاروبار ہے ،ایک دن میرا والد صاحب کے ساتھ لین دین میں تنازعہ ہوا ،تو والد صاحب نے کہا کہ :که تا دا دکان وکو په تا به خزہ طلاقه یي( اگر آپ نے یہ دکان کیا تو آپ پر بیوی طلاق ہوگی) ۔۔۔ میں نے جواباً کہا کہ: که ما دا دکان وکو پہ ما به شل واری طلاقه یي ( اگر میں نے یہ دکان کیا تو مجھ پر(بیوی) بیس دفعہ طلاق ہوگی) پھر میں ایک مرتبہ اس دکان میں چارجر لینے گیا ہوں اوراس دکان میں دکان کے سامان کے علاوہ کمیٹی کی رقم سے خریدا گیا کچھ سامان پڑا تھا تو ایک مرتبہ میں دکان گیا اور اپنے چھوٹے بھائی کو بتایا کہ یہ فلاں رکشے والے کو یہ سامان دینا ہے، چنانچہ رکشے والا گیا اس نے وہ سامان لا کر مجھے دیا اور میں نے اسے دکان سے باہر فروخت کیا۔اور ایک مرتبہ کسی دکاندار نے کچھ سامان کا آرڈردیا تھا ، تو میں نے اس کے لیے باہر سے سامان خرید کر دے دیا لیکن اس میں دو چیزیں کم تھیں میں نے بھائی سے کہا اس نے وہ چیزیں دکان سے اٹھا کر دیں میں دکان میں نہیں گیا ، میرے ذہن میں تھا کہ یہ چیزیں کمیٹی کے پیسوں سے لی گئی ہیں ، بعد میں پتہ چلا کہ وہ دونوں چیزیں دکان کی تھیں، توکیا اس سے میری طلاق واقع ہوگئی؟
جواب
واضح رہے کہ طلاق کو جب کسی شرط کے ساتھ معلق کیا جائے ،تو شرط کے واقع ہونے کے ساتھ طلاق واقع ہوجاتی ہے، نیز اگر کوئی شخص کسی معین مقام میں ایک کام نہ کرنے کی قسم اٹھائے اور اس پر طلاق کو معلق کرے،تو جب وہ شخص وہاں جاکر وہ کام کرے گا تو اس کی بیوی پرطلاق واقع ہو جائے گی ورنہ نہیں ۔
صورت مسئولہ میں سائل کا یہ کہنا کہ: که ما دا دکان وکو پہ ما به شل واری طلاقه یي( اگر میں نے یہ دکان کیا تو مجھ (بیوی) پر بیس دفعہ طلاق ہوگی) دراصل اس مخصوص دکان کے اندر اشیاء کے فروخت نہ کرنے پر طلاق کو معلق کرنا ہے ،لہذا سائل کا کسی کام کے واسطے دکان جانا ،یا دکان کی کوئی چیز کسی کے ذریعے دکان سے لے کرباہر اپنے لیے فروخت کرنا چونکہ ا س کے بیان کردہ تعلیق میں داخل نہیں ہے اس لیے جب تک یہ شخص دکان کے اندر خرید و فروخت نہ کرے یا دکان کے لیے خرید و فروخت نہ کرے اس کی طلاق واقع نہیں ہوگی ۔
وإذا أضافه إلى شرط وقع عقيب الشرط مثل أن يقول لامرأته إن دخلت الدار فأنت طالق " وهذا بالاتفاق لأن الملك قائم في الحال والظاهر بقاؤه إلى وقت وجود الشرط فيصح يمينا أو إيقاعا.( الهداية ، كتاب الطلاق، باب الأيمان في الطلاق،ج:2، ص:626)
وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق ولا تصح إضافة الطلاق إلا أن يكون الحالف مالكا أو يضيفه إلى ملك.(الفتاوى الهندية، كتاب الطلاق،الباب الرابع في الطلاق بالشرط،ج:1،ص:420)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں