بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
طلبہ سے جرمانہ لینا
سوال
آج کل ہمارے گورنمنٹ اسکولوں میں ایک اسکول ایسا ہے جس میں انچارج صاحب کی طرف سے ہر چیز پر جرمانے عائد کر دیے گئے ہیں، مثلاً: اسمبلی میں وقت پر نہ پہنچنے پر جرمانہ، یونیفارم نہ پہننے کی صورت میں جرمانہ، لیٹ آنے پر جرمانہ، غیر حاضری پر جرمانہ ،سکول کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ، وغیرہ۔غرض یہ کہ تعلیم سے زیادہ توجہ جرمانے عائد کرنے پر دی جا رہی ہے۔ طلبہ مجبور ہو کر بغیر دل کی رضا کے جرمانے ادا کرتے ہیں، اور متعلقہ اساتذہ بڑے اہتمام سے یہ رقم وصول کرتے ہیں۔شریعت کی روشنی میں ایسے جرمانے کی کیا حیثیت ہے؟
جواب
واضح رہے کہ تعزیر بالمال(مالی جرمانہ) کے بارے میں فقہائے کرام کے اقوال مختلف ہیں موجودہ حالات کو مد نظررکھتے ہوئے بعض امور کی خلاف ورزی پر مالی جرمانہ مقرر کرنے کی گنجائش ہے،لیکن اس بات کا لحاظ رکھنا ضروری ہے کہ مال جرمانے کی مد میں لی ہوئی رقم اپنے پاس محفوظ رکھی جائے اوراصلاح ہو جانے کے بعداسے واپس کیا جائے ،تاہم اگرغلطی کرنے والا شخص اپنی غلطی پراصرار کرتا رہے اور جرمانہ وصولی کے بعد دوبارہ واپس کرنے سے مجرم کی حوصلہ افزائی ہوتی ہوتو اس رقم کو مفاد عامہ میں استعمال کرنا جائز ہے۔
صورت مسئولہ کے مطابق اسکول میں طالب علم کی غیر حاضری پر یا اسکول کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جو مالی جرمانہ لیا جاتا ہےاگر طالب علم دوبارہ غیر حاضری نہ کرے یا دوسرے قوانین کے خلاف ورزی نہ کرے ،تواسکول انتظامیہ کو چاہیئے کہ طالب علم کو جرمانہ واپس کر دیں ،البتہ اگر طالب علم بار بارغیر حاضری کرتا رہے اوراسی طرح اسکول کے دوسرے قوانین کے خلاف ورزی بار بارکرے ، تو اس جرمانے کو واپس کرنے کی بجائے طلباء کےعمومی مصالح میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
وأفاد في البزازية أن معنى التعزير بأخذ المال على القول به إمساك شيء من ماله عنه مدة لينزجر ثم يعيده الحاكم إليه لا أن يأخذه الحاكم لنفسه أو لبيت المال كما يتوهمه الظلمة إذ لا يجوز لأحد من المسلمين أخذ مال أحد بغير سبب شرعي وفي المجتبى لم يذكر كيفية الأخذ وأرى أن يأخذها فيمسكها فإن أيس من توبته يصرفها إلى ما يرى.(ردالمحتار علی الدرالمختار کتاب الحدود،باب التعزیر،ج: 6،ص:106)
يجوز التعزير بأخذ المال وهو مذهب أبي يوسف وبه قال مالك، ومن قال: إن العقوبة المالية منسوخة فقد غلط على مذاهب الأئمة نقلا واستدلالا وليس بسهل دعوى نسخها.وفعل الخلفاء الراشدين وأكابر الصحابة لها بعد موته - صلى الله عليه وسلم - مبطل لدعوى نسخها، والمدعون للنسخ ليس معهم سنة ۔ولا إجماع يصحح دعواهم.(معين الحكام فيما يتردد بين الخصمين من الأحكام، ص:195)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں