بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 24/10/2026 |
دارالافتاء
گھر میں نہ رہنے پر طلاق کو معلق کرنا
سوال
سائل اپنے والدین کے ساتھ ایک ہی گھر کے الگ کمرے میں رہائش پذیرہے ، ایک دن سائل کا اپنے بھائی کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا ، جس پر سائل نے یوں طلاق ڈالی کہ " آج کے بعد میں اس گھر میں کبھی نہیں رہوں گا ، اگر رہا تو میری بیوی کو تین طلاق ہوگی" یہ کہنے کے بعد سائل اسی وقت فوراً اپنے بال بچوں کو لے کر وہاں سے نکل چکا ہے اور دوسری جگہ اپنے بھائی کے ہاں عارضی طور پر رہائش اختیار کی ہے ۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا سائل اپنے بال بچوں سمیت دوبارہ اسی گھر میں والدین کے ساتھ رہائش اختیار کرسکتا ہے یا نہیں ؟
جواب
جب کوئی شخص طلاق کو کسی شرط کے ساتھ معلق کرےتو جب بھی شرط پائی جائے گی، طلاق واقع ہوجائے گی،اگر تین طلاق ہوں تو تینوں طلاق واقع ہوکرعورت مغلظہ بن جائےگی۔ البتہ اگر کوئی تین طلاق کسی شرط کےساتھ معلق کرے تو فقہا نے اس سے بچنے کے لیے یہ حیلہ بیان کیا ہے کہ کسی شرط کے بغیرایک طلاق بائن دی جائے پھر اس کے بعد جب عدت پوری ہوجائے تو اس شرط کو بجا لایا جائے تو اس وقت شرط پوری ہوجائے گی لیکن طلاق واقع نہ ہوگی ؛ کیونکہ اس طلاق کا محل باقی نہیں رہا، اور جب شرط پوری ہو جائے تو اس کے بعد تجدید نکاح کرلے اس کےبعد دوبارہ اگر وہی شرط پائی جائےتواس سے کوئی طلاق واقع نہ ہوگی۔
نیزطلاق اور تعلیق طلاق میں عرف کا اعتبار ہوتا ہے اور جب کوئی کہے کہ میں اس گھر میں رہائش اختیار نہیں کروں گا تو ہمارے عرف میں اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ میں اور میرے اہل و عیال سب اس میں نہیں رہیں گے، لہذا سائل نےاگر دوبارہ اسی گھر میں رہائش اختیار کی جس کے ساتھ طلاق معلق کی تھی،تو اس کی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہو جائیں گی،اور بیوی مغلظہ بن جائی گی۔البتہ تمہید میں مذکور حیلہ اختیار کرنے سے تین طلاقوں سے بچ سکتا ہے۔
وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق. (الفتاوى الهندية،کتاب الطلاق،الباب الرابع، الفصل الثالث،ج1،ص488)
والعرف في الشرع له اعتبار ... لذا عليه الحكم قد يدار(رد المحتار على الدر المختار،مطلب فى السفر بالزوجة،ج:3،ص:147)
إذا وجد الشرط انحلت اليمين وانتهت۔ (الفتاوى الهندية،کتاب الطلاق،الباب الرابع، الفصل الأول ،في الطلاق بالشرط ونحوه،ج،1،ص،483)
فحيلة من علق الثلاث بدخول الدار أن يطلقهاواحدة ثم بعدالعدة تدخلهافتنحل اليمين فينكحها.(ردالمحتار علی الدر المختار، كتاب الطلاق،باب التعلیق،ج:3،ص:355)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں