بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 27/10/2026

دارالافتاء

 

مسجد کی تعمیر کے لیے علاقے کےہر گھر پر مخصوص رقم مقرر کرنا


سوال

 ہمارے علاقے کے معتبر حضرات نے باہمی مشورے سے مسجد کی تعمیر کے لیے فی گھر پانچ ہزار روپے مقرر کیے ہیں لیکن تین گھر ایسے ہیں جو اس چندہ کو دینے کی استطاعت نہیں رکھتےجبکہ علاقے والے ان سے مقرر شدہ رقم لینا چاہتے ہیں۔ کیا ان تین گھروں سے یہ پیسے لینا جائز ہے؟

جواب

مسلمانوں کے کسی اجتماعی مفاد کے کاموں کے لیے چندہ کرنا جائز ہے، اور ہر شخص اس میں اپنی خوش دلی سے اپنی استطاعت کے مطابق حصہ ڈال کر ثواب حاصل کرسکتا ہے، لیکن کسی سے زبردستی یا اخلاقی اور معاشرتی دباؤ ڈال کر چندہ لینا جائز نہیں ہے،حدیثِ مبارک میں کسی مسلمان کا مال اس کی رضامندی کے بغیر لینے  کو ناجائز کہا گیا ہے۔

لہذا صورتِ  مسئولہ کے مطابق مسجد کی تعمیر کے لیے علاقے کے ہر گھر پرمقرر شدہ رقم  لازم کردینا اور پیسے لینے کے لیے ان پر کسی قسم کا دباؤ ڈالنا جائز نہیں، البتہ اپنی خوشی اور رضامندی سے جو جتنی رقم دے اس کو وصول کرنا جائز ہے۔

 

قال الله تعالیٰ: ﴿ولاتأکلو أموالکم بينکم بالباطل إلاأن تکون تجارة عن تراض منکم﴾ (النساء:29)

عَنْ أَبِي حُرَّةَ الرَّقَاشِيِّ، عَنْ عَمِّهِ، قَالَ: كُنْتُ آخِذًا بِزِمَامِ نَاقَةِ رَسُولِ اللهِ صلى الله عليه وسلم فِي أَوْسَطِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ، أَذُودُ عَنْهُ النَّاسَ، . . . ثُمَّ قَالَ: " اسْمَعُوا مِنِّي تَعِيشُوا، أَلَا لَا تَظْلِمُوا، أَلَا لَا تَظْلِمُوا، أَلَا لَا تَظْلِمُوا، إِنَّهُ ‌لَا ‌يَحِلُّ ‌مَالُ ‌امْرِئٍ إِلَّا بِطِيبِ نَفْسٍ مِنْهُ . . . (مسند الإمام أحمد بن حنبل، حديث عم أبي حرة الرقاشي، ج:34، ص:299، رقم الحديث: 20695)

(قوله لو بماله الحلال) ‌قال ‌تاج ‌الشريعة: ‌أما ‌لو ‌أنفق ‌في ‌ذلك ‌مالا ‌خبيثا ومالا سببه الخبيث والطيب فيكره لأن اللَّه تعالى لا يقبل إلا الطيب، فيكره تلويث بيته بما لا يقبله. اهـ. شرنبلالية.(رد المحتار على الدر المختار، ‌‌كتاب الصلاة، ‌‌باب ما يفسد الصلاة وما يكره فيها، ج:1، ص:658)


فتویٰ نمبر : 6223/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں