بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 20/10/2026 |
دارالافتاء
كرنسی ادھار فروخت کرنا
سوال
میں کرنسی کا کام کرتا ہوں۔ اگر کوئی شخص چین میں ہو اور فون پر وہ ہمارے ساتھ ایک رینمنبی (چائنیز کرنسی) کی قیمت مثلا: چالیس روپیہ طے کر لے اور اس نے چین میں پانچ لاکھ رینمنبی کا سودا کیا ہو اور وہ ہمیں اس چائنیز شخص کا اکاؤنٹ نمبر بھیج دیتا ہےکہ اس میں پانچ لاکھ رینمنبی جمع کروا دو۔ ہم اسی وقت اس کے اکاؤنٹ میں مذکورہ رقم جمع کروا دیتے ہیں اور پھر وہ پاکستانی شخص ہمیں دو چار دن میں اس کی قیمت ادا کر لیتا ہے، کیا ایسا معاملہ شرعا جائز ہے؟نیز اگر وہ قیمت ایک دو ماہ کے بعد دیتا ہو تو پھر ہم اسے ایک رینمنبی چالیس کی بجائے بیالیس میں فروخت کرتے ہیں، کیا یہ صورت بھی شرعا جائز ہےیا نہیں؟
جواب
مروجہ کرنسی ثمن خلقی نہیں بلکہ ثمن عرفی ہے اس لئے ایک ملک کی کرنسی کا دوسرے ملک کی کرنسی سے تبادلہ کرتے وقت مجلس عقد میں دونوں کرنسیوں پر قبضہ ضروری نہیں، البتہ کسی ایک کرنسی پر قبضہ ضروری ہے تاکہ دونوں طرف ادھارنہ ہو۔ نیز کسی چیز کو نقد میں سستا اورقسطوں یا ادھار پر زائد قیمت میں فروخت کرنا جائز ہے۔
لہذا صورت مسئولہ میں اگر کوئی دوسرے ملک میں کسی کو ادائیگی کرنے کے لیے پاکستان میں کسی سے کہے کہ میری جگہ ادائیگی کرو اور میں پاکستانی روپیہ میں دے دوں گا تو یہ دراصل دو عقد ہیں۔ایک اُس ملک کی کرنسی کا پاکستانی کرنسی سے تبادلہ اور دوسرا اس کرنسی کو مطلوبہ جگہ پر پہنچانا۔اس پہلے عقد میں چونکہ مجلسِ عقد میں کم از کم ایک کرنسی پر قبضہ ضروری ہے اس وجہ سے اگر پاکستانی روپیہ اسی وقت نہ دیا جائے اور وہ دوسری کرنسی بھی خریدار یا اس کے مطلوبہ اکاؤنٹ میں اسی مجلس میں نہ پہنچے تو یہ معاملہ جائز نہ ہوگا۔ نیز اگر قیمت قسط وار طے ہو تو ایک رینمنبی چالیس کی بجائےبیالیس میں فروخت کرنادرست ہے بشرطیکہ ایک کرنسی پر مجلس عقد میں ہی قبضہ ہو جائے۔
عن ابن عمر، أن النبي - صلي الله عليه وسلم - نهى عن بيع الكاليء بالكاليء.(السنن الكبرى للبيهقي، كتاب البيوع، باب ما جاء في النهي عن بيع الدين بالدين، ج:11، ص:87، رقم الحديث:10633)
(باع فلوسا بمثلها أو بدراهم أو بدنانير فإن نقد أحدهما جاز) وإن تفرقا بلا قبض أحدهما لم يجز.(الدر المختار شرح تنوير الأبصار ،باب الربا،ج:7، ص:414)
لا بد من قبض أحدهما ليخرج العقد عن الكالىء بالكالىء. (الهداية، كتاب البيع، مسائل منثورة، ج:3،ص:111)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 328
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 244
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 892
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 574
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 476
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 410
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 62
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1192
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں