بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 22/10/2026 |
دارالافتاء
کچھ رقم ایڈوانس میں دے کر زیوربنوانا
سوال
ایک شخص دو تولہ سونا سنارسےبنواتاہے،اوراس کی قیمت چھ لاکھ روپےہے،چار لاکھ وہ ایڈوانس دیتاہےاوردولاکھ ایک مہینہ بعد دیتاہے،اب پوچھنایہ ہے کہ یہ معاملہ درست ہے یانہیں؟
جواب
واضح رہےکہ کوئی چیز کاریگر سے تیار کروانا شرعی طور پر بیع استصناع کے زمرے میں آتا ہے ،اس کے جائزہونےکی شرط یہ ہے،کہ بنوائی جانے والی چیز کی جنس ، نوع اور وصف وغیرہ یوں بیان کر دیا جائے کہ جہالت باقی نہ رہے۔نیز یہ کہ اس چیز کے بنوانے میں لوگوں کا تعامل ہو،یونہی یہ بھی ضروری ہے،کہ اس زیورکی ایک معین قیمت طے کی جائے،لیکن یہ ضروری نہیں کہ آرڈرکے وقت مکمل قیمت ادا کی جائے بلکہ باہمی رضامندی سے چاہیں تو کچھ رقم ایڈوانس دیدےاور باقی رہ جانے والی قیمت کوادھارکرلیں ،یونہی مکمل رقم اُدھاربھی کرسکتے ہیں۔
صورت مسئولہ میں آرڈرپرزیور تیارکرواناچونکہ عقد استصناع ہے، لہٰذا زیورات کاآرڈردیتے وقت سونے کا کریٹ،اس کاڈیزائن ،وزن وغیرہ اس طورپر طے کریں ،کہ کسی قسم کی جہالت باقی نہ رہے ۔اوراس زیورکی ایک معین قیمت بھی عقدکے وقت مقررکر لی جائے،لیکن مکمل قیمت ادا کرنا ضروری نہیں، بلکہ باہمی رضامندی سےچاہیں توکچھ رقم ایڈوانس دیدے اور باقی رہ جانے والی قیمت کوادھارکرلیں ،یونہی مکمل رقم اُدھاربھی کرسکتے ہیں۔
الاستصناع جائز في كل ما جرى التعامل فيه كالقلنسوة والخف …وصورته أن يقول للخفاف اصنع لي خفا من أديمك يوافق رجلي ويريه رجله بكذا أو يقول للصائغ صغ لي خاتما من فضتك وبين وزنه وصفته بكذا.وكذا لو قال لسقاءٍأعطني شربةماء بفلس،أواحتجم بأجر،فإنه يجوزلتعامل الناس. (الفتاوى الهندية،كتاب البيوع الباب التاسع ،عشر في القرض، والإستقراض، والاٍستصناع ج:3،ص:195)۔
” لا يلزم في الاستصناع دفع الثمن حالا أي وقت العقد …فكما يكون الإستصناع صحيحا بالتعجيل يكون صحيحا بتأجيل بعض الثمن، أو كله“۔ (درر الحکام شرح مجلة الاحکام ،الفصل الرابع،في بيان الإستصناع، ج:1،ص:424۔)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں