بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 25/10/2026 |
دارالافتاء
شوہر کا طلاق کو اپنے اجازت کے ساتھ معلق کرنا
سوال
طارق کی بیوی پارلر کا کام کرتی ہے، جس کی وجہ سے اسکے گھر میک اپ اور مہندی کے لیے عورتیں آتی ہیں، کچھ محلے کی عورتوں نے تقریباً 3 سال سے کام کروا رہی تھی پیسے نہیں دے رہی تھی جس کی وجہ سے روز گھر میں بحث ومباحثہ ہوتا کہ پیسے نہیں دیئے، طارق روز کی لڑائی سے تنگ آکر بولا اپنی بیوی کو کہ اب کی بار میری اجازت کے بغیر کسی کا فری میں کام کرکے دیا تو تین طلاق، اب طلاق معلق ہوگئ، بنا اجازت کے کام کیا تو طلاق واقع ہوگی اگر میاں خود دوبارہ یہ کہہ دے جس کام پر میں نےآپ کو میری اجازت لینے کا پابند کیا تھا ، اب میں تمہیں پابند نہیں کرتا تمہیں اجازت ہے تم یہ کام کرسکتی ہو ،تو کیا اب طلاق معلق رہے گی یا نہیں ؟
جواب
طلاق کوجب کسی شرط کےساتھ مشروط کیا جائے تو جب تک شرط واقع نہیں ہوتی طلاق واقع نہ ہوگی،تاہم اگر شوہر اپنی بیوی سے یہ کہے کہ اگر تم نے میری اجازت کے بغیریہ کام کیا تو تجھے طلاق ہےاور اس کے بعد وہ اسے اس کام کے کرنے کی کھلی اجازت دے دے تو اس صورت میں تعلیق طلاق ختم ہو جائے گی۔
لہذا صورت مسئولہ کے مطابق اگر شوہر نے بیوی کو یہ کہا ہو کہ "اب کی بار میری اجازت کے بغیرکسی کا فری میں کام کرکے دیاتو تین طلاق"اس کے بعد اگر بیوی نے ابھی تک وہ کام نہ کیا ہواورشوہر اس سے کہہ دے کہ" جس کام پر میں نے آپ کو میری اجازت لینےکا پابند کیا تھا ، اب میں تمہیں پابند نہیں کرتا تمہیں اجازت ہے تم یہ کام کرسکتی ہو "،تواس کے بعداگر بیوی وہ کا کام کرے گی تو طلاق واقع نہ ہوگی،نیز آئندہ ہر مرتبہ متعلقہ کام کرنے کےلیے الگ الگ اجازت لینے کی ضرورت بھی نہیں ہے۔
وإذا أضافه إلى الشرط،وقع عقيب الشرط إتفاقا ۔(الفتاوى الهنديه،كتاب الْطلاق،الباب الرابع في الطلاق بالشرط،الفصل الثالث في تعليق الطلاق بكلمة إن،وإذا وغيرها،ص:٤٨٨،ج:١)
(لا تخرجي) بغير إذني أو (إلا بإذني) أو بأمري أو بعلمي أو برضاي(شرط) للبر (لكل خروج إذن) إلا لغرق أو حرق أو فرقة ولو نوى الإذن مرة دين وتنحل يمينه بخروجها مرة بلا إذن، ولو قال: كلما خرجت فقد أذنت لك سقط إذنه، ولو نهاها بعد ذلك صح عند محمد وعليه الفتوى والولوالجية.(الدر المختار على صدر رد المحتار،كتاب الأيمان،باب اليمين في الدخول والخروج والسكنى والإتيان،ج:3،ص:758)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں