بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
مسنون حفاظتی دعا ئیں پڑھنے کے باوجود نقصان پہنچنا
سوال
بعض دعائیں جن کے بارے میں ذکر ہے کہ صبح پڑھے تو شام تک کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی، اور شام کو پڑھے تو صبح تک کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی، اسی طرح آیت الکرسی کے بارے میں ہے کہ آپ کو نقصان نہیں پہنچ سکتا۔ سوال یہ ہے کہ اگر اس کے باوجود بندے سے مال چوری ہو جائے یا نقصان پہنچ جائے تو یہ ہوسکتا ہے یا نہیں ؟ کیا اس طرح مصائب کاآنایقین کی کمزوری کی وجہ سےہوتاہے؟
جواب
واضح رہے کہ دعاؤں اور اذکار کی فضیلت اور اثرات کاتعلق اللہ تعالی کی مشیت سے ہے،مسنون دعاؤں اور اذکار کے ذریعے اگر چہ اللہ تعالی انسان کی حفاظت فرماتے ہیں ،تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ بندے کو سرےسے مشکلات اورمصائب ہی نہ پہنچیں،کیونکہاللہ تعالیٰ کی حکمت میں بعض اوقات آزمائشیں بھی شامل ہوتی ہیں، اور ان کا مقصد بندے کے درجات بلند کرنا یا گناہوں کا کفارہ بنانا ہو تاہے۔نیزیقین کامل (یقین محکم) بھی عبادات اور دعاؤں کی قبولیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تاہم، اگر کسی بندے کا یقین کمزور ہو تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کی دعائیں بالکل قبول نہیں ہوں گی یا اسے نقصان ضرور پہنچے گا۔
لہذا آیت الکرسی اور صبح و شام کے اذکار کی فضیلت احادیث سے ثابت ہے اور یہ حفاظت کا ذریعہ بھی بنتے ہیں،لیکن اگراس کے باوجود کسی کو نقصان پہنچ جائے تو یہ اس کی تقدیر میں لکھا ہواہوگا ؛اس لئے کہ دعا تو صرف اسبا ب کے درجہ میں ہوتی ہے۔اسی طرح یہ گناہوں کا اثر بھی ہوسکتا ہے۔
عن ثوبان، رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «لا يرد القدر إلا الدعاء، ولا يزيد في العمر إلا البر، وإن العبد ليحرم الرزق بذنب يذنبه(الطبراني، باب ماجاء في لزوم الدعاء والإلحاء,ص30،رقم الحديث 31)
عن عبد الله. قال:دخلت على رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو يوعك. فمسسته بيدي. فقلت: يا رسول الله! إنك لتوعك وعكا شديدا. فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم "أجل. إني أوعك كما يوعك رجلان منكم" قال فقلت: ذلك، أن لك أجرين. فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم "أجل" ثم قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "ما من مسلم يصيبه أذى من مرض فما سواه، إلا حط الله به سيئاته، كما تحط الشجرة ورقها".(الصحيح للامام مسلم ،باب باب ثواب المؤمن فيما يصيبه۔۔۔ رقم الحديث،2571:ج،4:ص،1991،)
عن الأسود، قال:دخل شباب من قريش على عائشة، وهي بمنى. وهم يضحكون. فقالت: ما يضحككم؟ قالوا: فلان خر على طنب فسطاط، فكادت عنقه أو عينه أن تذهب. فقالت: لا تضحكوا. فإني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم قال "ما من مسلم يشاك شوكة فما فوقها، إلا كتبت له بها درجة، ومحيت عنه خطيئة".( الصحيح للامام مسلم ،باب باب ثواب المؤمن فيما يصيبه۔۔۔ رقم الحديث،2572):ج،4:ص،1991)
قوله صلى الله عليه وسلم (مامن مسلم يشاك شوكة فما فوقها إلا كتبت له درجة ومحيت عنه بها خطيئة)...في هذه الأحاديث بشارة عظيمة للمسلمين فإنه قلما ينفك الواحد منهم ساعة من شئ من هذه الأمور وفيه تكفير الخطايا بالأمراض والاسقام ومصايب الدنيا وهمومها وإن قلت مشقتها وفيه رفع الدرجات بهذه الأمور وزيادة الحسنات وهذا هو الصحيح الذي عليه جماهير العلماء وحكى القاضي عن بعضهم أنها تكفر الخطايا فقط ولا ترفع درجة ولا تكتب حسنة.(شرح النووي علی مسلم باب ،ثواب المؤمن فيما يصيبه:ج16،ص128)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں