بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 15/08/2026

دارالافتاء

 

کتےکا کپڑوں پر منہ لگانا


سوال

اگر کسی شخص نے کتا پال رکھا ہو اور وہ کتا  کسی کے کپڑوں سے منہ لگا دے تو کیا اس سے کپڑے ناپاک ہو جائیں گے؟ اور اس صورت میں کپڑوں کو پاک کرنے کا شرعی طریقہ کیا ہے؟

جواب

کتے کا لعاب ناپاک ہے، لہذا اگر کوئی کتا  کسی کے کپڑوں سے منہ لگا دے اور اس کے منہ سے لعاب کی تری کپڑے کو لگ جائے، تو کپڑے ناپاک ہو جائیں گے لیکن اگر تری ظاہر نہ ہو، تو کپڑے پاک رہیں گے۔ اورناپاک ہونے کی صورت میں اس کے پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کپڑے کوتین مرتبہ دھو لیا جائے۔

 

عن أبي هريرة قال : إذا ولغ الكلب في الإناء فاهرقه ثم اغسله ثلاث مرات۔(سنن الدارالقطني، باب ولوغ الكلب فی الاناء، ج:1، ص:66، حدیث نمبر:16)

‌وسؤر ‌الكلب ‌والخنزير وسباع البهائم نجس. كذا في الكنز۔ (الفتاوى الهندية، كتاب الطهارة، الفصل الثاني فيما لا يجوز به التوضؤ، ج:1، ص:24)

‌الكلب ‌إذا ‌أخذ ‌عضو إنسان أو ثوبه لا يتنجس ما لم يظهر فيه أثر البلل راضيا كان أو غضبان. كذا في منية المصلي قال في الصيرفية هو المختار. )الفتاوى الهندية، كتاب الطهارة، الفصل الثالث في الاستنجاء، ج:1، ص:49)


فتویٰ نمبر : 10406/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں