بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

نمازفاسد ہونے کے بعد دوبارہ اسی مسجدمیں نماز ادا کرنا


سوال

ایک مسجدمیں نماز باجماعت فاسد پڑھ لی گئی ، توکیا اسی مسجدمیں وہ نماز دوبارہ ادا کرنا درست ہے یا نہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ محلے کی مسجد میں جب اہلِ محلّہ اذان و اقامت کے ساتھ ایک دفعہ باجماعت نماز ادا کرلیں،تو اسی مسجد میں اسی ہیئت کے ساتھ دوسری جماعت کرانا مکروہِ تحریمی ہے۔لیکن جب نماز فاسد ہو جائے تو اس کا اعادہ کرنا واجب ہے اور یہ تکرار جماعت کے حکم میں نہیں آتا۔

لہذاصورت مسئولہ میں اگر ایک دفعہ نماز باجماعت فاسد  ہو گئی ہو ،تو دوبارہ باجماعت نماز  اداکرنا جائز ہے اور یہ تکرار جماعت کے حکم میں نہیں ہوگا۔ 

 

أما إذا فسدت يجب إعادتها ما دام الوقت باقياً؛ لأنها إذا فسدت التحقت بالعدم فبقي وجوب الأداء في الذمة فيجب تفريقها عنه بالأداء.(بدائع الصنائع،کتاب الصلاة،فصل في حكم فسادالصلوات،ج:2،ص:156)


فتویٰ نمبر : 10478/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں