بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 12/08/2026 |
دارالافتاء
انتہا ئےسحر اور آذان کے درمیان وقت کا حکم
سوال
ہمارے ہاں جو کلینڈر (اوقاتِ نماز) ہے اس میں انتہائے سحر اور اذانِ فجر کے درمیان سات منٹ کا فاصلہ ہے مثلاً (انتہائے سحر 5:50 پر اور اذانِ فجر 5:57 پر ہے) تو یہ جو درمیان کے سات منٹ ہیں یہ رات میں داخل ہیں یا صبح میں کیونکہ یہ تو نہیں ہو سکتا ہے کہ نہ رات ہو اور نہ صبح ۔نوٹ: اگر اس درمیان وقت میں اذانِ فجر دی جائے تو کیا اذان ہو جائے گی اور اس وقت میں پڑھی گئی نمازِ فجر ہو جائے گی اور اگر اسی درمیانی وقت میں رمضان میں کچھ کھایا پیا توروزہ ہو جائے گا؟
جواب
اللہ تعالی نے ہر نماز کے لیے ایک مخصوص وقت مقرر کیا ہے۔ اس وقت سے پہلے نماز کی ادائیگی شرعا معتبر نہیں ۔ فجر کا وقت صبح صادق سے شروع ہوتا ہے ،اور طلوع شمس کے ساتھ ختم ہوتا ہے،ہر ہر نماز کے وقت کی تحقیق کرنا چونکہ ایک مشکل کام ہے، اس لیے ماہرین فلکیات نے آسانی کے لیے ان اوقات کے نقشے تیار کیے ہیں جن سے اوقات کی تعیین میں آسانی ہوتی ہے۔ گویا نقشوں کے ذریعے اوقات کا بتا نا تجربہ کا خلاصہ ہے اور ایسے مسائل میں اہلِ فن کے تجربہ سے استفادہ کے سوا اور کوئی چارہ نہیں۔
انتہاء سحر کے ساتھ ہی اذان فجر کا وقت شروع ہو جاتا ہے ،لیکن چونکہ لوگ صرف نقشے پر اکتفاکرتے ہیں اور ہرایک ضلع کے مشرق و مغرب کے اوقات میں دو چار منٹ کا فرق ہو سکتا ہے،جب کہ پورے ضلع کے لئے عموماایک ہی نقشہ تیار ہوتا ہے،اس لئے احتیاط کی بنا پر نقشے میں دو وقت لکھے جاتے ہیں ، کہ پہلے و قت کے مطابق روزہ بند کیا جائے او ر دوسرے وقت کے مطابق صبح کی اذان اور نماز فجر پڑھی جائے ۔
اعلم أن الصلوة فرضت لأوقاتها قال الله تعالى: ﴿أقمِ الصَّلوةَ لِدُلُوكِ الشَّمْسِ ) ولهذا تكرر وجوبها بتكرار الوقت وتؤدي في مواقيتها . (المبسوط للسرخسي ، كتاب الصلوة ، باب مواقيت الصلوة:ج:1،ص:141)
وقت الفجر من الصبح الصادق وهو البياض المنتشر في الأفق إلى طلوع الشمس ولا عبرة بالكاذب وهو البياض الذي يبدو طولا ثم يعقبه الظلام فبالكاذب لا يدخل وقت الصلاة ولا يحرم الأكل على الصائم. هكذا في الكافي اختلف المشايخ في أن العبرة لأول طلوع الفجر الثاني أو لاستطارته وانتشاره كذا في المحيط والثاني أوسع وإليه مال أكثر العلماء. هكذا في مختار الفتاوى والأحوط في الصوم والعشاء اعتبار الأول وفي الفجر اعتبار الثاني۔كذا في شرح النقاية للشيخ أبي المكارم.(الفتاوى الهندية،كتاب الصلاة،باب مواقيت الصلاة،ج:1،ص:51)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں