بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

عقیقہ کے جانور کے بجائے اس کی رقم غریب کو دینا


سوال

میں نے ابھی تک اپنے بچوں کا عقیقہ نہیں کیا ہے اور اب عقیقہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ تو کیا عقیقہ کے جانور کی جگہ اس کی رقم کسی غریب کو دینے سے عقیقہ ادا ہو جائے گا؟

جواب

واضح رہے کہ قربانی کی طرح عقیقہ میں بھی جانور کا خون بہانا مقصود ہوتا ہے۔ احادیث مبارکہ میں بچے کے عقیقہ کے موقع پر بکری یا بکرا ذبح کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔  لہذاصورتِ مسئولہ کے مطابق جب سائل اپنے بچوں کا عقیقہ کرنے کا ارادہ رکھتاہے، تو بکری ذبح کرنے کی بجائے اس کی قیمت صدقہ کرنے سے عقیقہ ادا نہ ہوگا۔

 

عن يوسف بن ماهك «‌أنهم ‌دخلوا ‌على ‌حفصة بنت عبد الرحمن فسألوها عن العقيقة» فأخبرتهم أن عائشة أخبرتها، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أمرهم عن الغلام شاتان مكافئتان، وعن الجارية شاة۔ (سنن الترمذي، أبواب الأضاحي عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، باب ما جاء في العقيقة، ج:3، ص:175، رقم الحديث:1513)

عن سمرة بن جندب، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «‌كل ‌غلام ‌رهينة ‌بعقيقته تذبح عنه يوم سابعه ويحلق ويسمى»۔ (سنن أبي داؤد، كتاب الضحايا، باب في العقيقة، ج:3، ص:106، رقم الحديث:2838)


فتویٰ نمبر :

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں