بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

دوارنِ نماز ماہواری شروع ہونے کے بعد قضاکا حکم


سوال

اگر ایک عورت فرض نماز پڑھ رہی ہو اور دوران نماز اس کی ماہواری شروع ہو جائے، تو کیا نماز توڑنے کے بعد اس نماز کی قضا لازم ہوگی یا نہیں؟

جواب

اگر کسی عورت کو نماز کے دوران ماہواری شروع ہو جائے، تو وہ نماز مکمل کرنے کی بجائے فوراً چھوڑ دے گی۔ اگر فرض نماز کے دوران ماہواری آ جائے، تو پاک ہونے کے بعد اس کی قضا ضروری نہیں ہوتی۔ تاہم، اگر سنت یا نفل نماز کے دوران ماہواری آ جائے، تو پاک ہونے کے بعد اس کی قضا کرنا ضروری ہوگا۔

 

‌ولو ‌شرعت ‌تطوعا ‌فيهما ‌فحاضت قضتهما۔۔۔۔(قوله ولو شرعت تطوعا فيهما) أي في الصلاة والصوم؛ أما الفرض ففي الصوم تقضيه دون الصلاة وإن مضى من الوقت ما يمكنها أداؤها فيه؛ لأن العبرة عندنا لآخر الوقت كما في المنبع (قوله فحاضت) أي في أثنائهما (قوله قضتهما) للزومهما بالشروع۔ (الدرالمختار مع ردالمحتار، كتاب الطهارة، باب الحيض، ج:1، ص:291)

لو ‌افتتحت ‌الصلاة ‌في ‌آخر ‌الوقت ثم حاضت لا يلزمها قضاء هذه الصلاة بخلاف التطوع. كذا في الخلاصة. (الفتاوى الهندية، كتاب الطهارة، الباب السادس في الدماء المختصة بالنساء، ج:1، ص:38)


فتویٰ نمبر : 10399/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں