بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 20/10/2026 |
دارالافتاء
پنشن کی شرعی حیثیت
سوال
پنشن اگر حکومت کی جانب سے عطیہ اور تبرع ہے تو عطیہ اور تبرع کے لئے عدالت میں دعویٰ کی گنجائش نہیں ہے بلکہ پنشن کو ،لازم اپنا حق تصور کرتا ہے اور ملازمت لیتے وقت پنشن دینے کے قواعد مقرر ہوتے ہیں اگر حکومت کسی وجہ سے روک دے تو عدالت میں اس کے خلاف کیس لڑنے کا حق موجود ہے اور عدالت کے حکم سے پنشن لے سکتا ہے تو اس صورت میں یہ کس طرح عطیہ ہوا؟
جواب
پنشن حکومت کی طرف سے ملازم کو ریٹائرمنٹ کے بعد یا اسکے انتقال کے بعد اہلِ خانہ کو دی جانے والی ایک متعین رقم ہوتی ہے، جو دراصل ان کی سابقہ خدمات کے اعتراف کےطورپر ایک معاہدہ کے نتیجے میں دی جاتی ہے۔یہ معاہدہ بوقت تقرری ملازم کے ساتھ کیا جاتاہےلہذاپنشن ایساتبرع ہےجس کا معاہدہ کی صورت میں التزام کیاجاتاہے۔ پنشن کو تبرع اس وجہ سے کہا جاتاہے کہ ملازم کو یہ بغیر عوض کے دی جاتی ے،البتہ تقرری کے وقت ملازم کے ساتھ اس کے دینے کاچونکہ معاہدہ ہوتاہے اس لئےملازم اس کے حصول کے لئے قانونی چارہ جوئی کاحق رکھتاہے۔لہذاپنشن کےحصول کے لئے قانونی چارہ جوئی کاحق حاصل ہونااس کےتبرع اور احسان ہونےکی منافی نہیں۔
عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:"المسلمون عند شروطهم فيما وافق الحق ".(السنن الكبرى،كتاب الصداق،باب الشروط في النكاح،ج:7،ص:406،رقم الحديث:14434)
عن البراء قال:اشترى أبو بكر رضي الله عنه من عازب رحلا بثلاثة عشر درهما، فقال أبو بكر لعازب: مر البراء فليحمل إلي رحلي، فقال عازب: لا، حتى تحدثنا: كيف صنعت أنت ورسول الله صلى الله عليه وسلم حين خرجتمامن مكة...(صحيح البخاري،كتاب فضائل الصحابة،باب:مناقب المهاجرين وفضلهم،رقم الحدیث: 3452،ج:3،ص:1336)
فإن معنى التبرع عند الفقهاء كما يؤخذ من تعريفهم لهذه الأنواع، لا يخرج عن كون التبرع بذل المكلف مالاأو منفعة لغيره في الحال أو المآل بلا عوض بقصد البر والمعروف غالبا.(الموسوعة الفقهية الكويتية،حرف التاء، ج:10،ح:65)
(المواعيد بصور التعاليق تكون لازمة) ؛ لأنه يظهر فيها حينئذ معنى الالتزام والتعهد.(دررالحكام في شرح مجلة الأحكام،المادة84،ج:1،ص:87)
Pension and gratuity.- (1) On retirement form service, a civil servant shall be
entitled to receive such pension or gratuity as may be prescribed.
(Civil Servants Act, 1973, 19. Pension and gratuity)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 328
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 244
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 891
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 574
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 493
- خلع | فتاوئ : 49
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 59
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 476
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 176
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 410
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 152
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 62
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 322
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1191
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں