بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
تعزيت کی جگہ تلاوت کرنا
سوال
ہمارے علاقے میں جب فوتگی ہوجاتی ہے تو لوگ گھر یا مسجد میں تین دن تک مسلسل تعزیت کے لیے بیٹھتے ہیں پھر تیسرےدن ایک قاری صاحب کو خاص طور پر بٹھایا جاتا ہےاوروہ تلاوت کرنے کے بعدمیت کے لیے ایصال ثواب کرتا ہے اس عمل کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے اور نہ کرنے پر ملامت کیا جاتا ہے تو کیا اس طرح کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
واضح رہےکہ میت کے لیے دعا کرنا ،اور ہمدردی کا اظہار کرنا سنت رسول ﷺ سے ثابت ہے تعزیت کا بنیادی مقصد غمزدہ خاندان کو تسلی دلانا ہوتا ہے ، لہذا جس طریقے سے بھی تسلی دی جاسکتی ہے وہ جائز ہے کیونکہ لوگوں کے احوال اور مزاج مختلف ہوتےہیں علاقائی عرف کے مطابق اگر کوئی اظہار ہمدردی کرے تواس میں کوئی قباحت نہیں، البتہ اس کا لحاظ ضروری ہے کہ تعزیت کے دوران کوئی خلاف شرع کام سر زد نہ ہو اور کسی غیر لازم کام کو شرعا ًلازم نہ سمجھا جائے جہاں تک ایصال ثواب کی نیت سے تلاوت کا تعلق ہے تو میت کے لیے ایصال ثواب تلاوت کی شکل میں جائز ہے ، تاہم تعزیت میں تلاوت کو لازمی سمجھنا جائز نہیں ۔
صورت مسئولہ میں کسی شخص کے فوت ہو جانے کے بعد اس کے قریبی رشتہ داروں کا تعزیت کے لیے تین دن تک بیٹھنا اور لوگوں کا تعزیت کرنا جائز ہے ۔اس دوران تلاوت کرنے اور دعا مانگنے میں بھی کوئی حرج نہیں۔تاہم اس طریقہ کا ر کو سنت کا درجہ نہ دیا جائے اور اس کو لازمی اور ضروری بھی نہ سمجھاجائے ، چنانچہ اگر کہیں اس کو لازمی اور ضروری سمجھا جاتا ہو اور اس طریقہ کار کے مطابق تعزیت نہ کرنے والوں کو ملامت کیا جاتا ہو، تو ایسی صورت میں اس طریقہ کار کو ترک کرنا چاہیے۔
"والتعزية أن يقول : أعظم الله أجرك ، وأحسن عزاءك ، وغفر لميتك" ۔(رد المحتار على الدر المختار، كتاب صلوٰۃ الجنائز، مطلب في دفن الميت، ج:3،ص:147)
"ولا بأس لأهل المصيبة أن يجلسوا في البيت أو في مسجد ثلاثة أيام والناس يأتونهم ويعزونهم"۔(الفتاوى الهندية، كتاب الجنائز، فصل في التعزية ،ج:1،ص:228)
"صرح علماؤنا في باب الحج عن الغير بأن للإنسان أن يجعل ثواب عمله لغيره صلاة أو صوما أو صدقة أو غيرها كذا في الهداية، بل في زكاة التاتارخانية عن المحيط : الأفضل لمن يتصدق نفلا أن ينوي لجميع المؤمنين والمؤمنات لأنها تصل إليهم ولا ينقص من أجره ۔۔۔وأنه لا فرق بين الفرض والنفل ۔(ردالمحتار على الدرالمختار، كتاب صلوٰۃ الجنائز، باب الجنازة،مطلب في القراءة للميت وإهداء ثوابها له، ج:3، ص:151،152)
"ولأن ذكر الله تعالى إذا قصد به التخصيص بوقت دون وقت أو بشيء دون شيء لم يكن مشروعا حيث لم يرد الشرع به لأنه خلاف المشروع "۔(البحر الرائق، كتاب الصلاة، باب صلاة العيدين، ج:2،ص:279)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں