بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 22/08/2026

دارالافتاء

 

شوہر کی میراث میں بیوی کا حصہ


سوال

 اگر کسی عورت کا شوہر فوت ہو  جائے اوراس کی کوئی اولاد نہ ہو  تو اس شوہر   کی میراث میں اس کو کتنا حصہ ملے گا اور بعد میں یہ عورت اپنے دیور کے ساتھ نکاح کر لے تو میراث پر کوئی اثر پڑے گا یا نہیں ؟

جواب

اگر کسی عورت کا شوہر فوت ہو جائے  اور اس کی  کوئی اولاد نہ ہو  تو اس عورت کو  شوہر  کی  میراث میں ربع (چو تھا ئی)  حصہ ملے گا اور بعد میں دیور کے ساتھ نکاح کرنےکی صورت میں اس کے حصہ میراث پر کوئی اثر نہیں پڑتا ۔

 

قال الله تعالى:﴿وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِنْ لَمْ يَكُنْ لَكُمْ وَلَدٌ ﴾۔ (النساء:12)


فتویٰ نمبر : 3687/297/323

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں