بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 14/08/2026 |
دارالافتاء
عین کعبہ سے 45ڈ گری تک قبلہ کا انحراف
سوال
ہمارا ایک مسجد تھا جس کے قبلہ کی رخ عین قبلہ سے منحرف تھا لیکن انحراف45ڈگری کم تھا زیادہ نہیں تھا اب اس کو دوبارہ تعمیر کیا جارہا ہے تو کیا ہم اس میں عین کعبہ سے 45ڈگر ی تک انحراف کرسکتے ہے یا نہیں کیونکہ عین کعبہ کی طرف رخ کرنے میں ہماری مسجد کی جگہ تنگ ہو جائے گی اور مسجد کا پورا نظام متاثر ہوگا ؟
جواب
جن لوگوں کو بیت اللہ نظر آتا ہو ان کے لیے عین ِ کعبہ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھنا فرض ہے اورعینِ کعبہ سے انحراف کی صورت میں نماز ادا نہ ہوگی،البتہ جن کو بیت اللہ نظر نہ آتا ہوان کے لیے عین ِ کعبہ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھنا لازم نہیں بلکہ جہتِ قبلہ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھنا درست ہے اور جہتِ قبلہ عینِ قبلہ سے دائیں بائیں 45،45 ڈگری تک ہے ۔لہذا اگر کوئی شخص عین قبلہ سے اتنے انحراف سے نماز ادا کرے کہ وہ دائیں بائیں 45 ڈگری کے اندراندرہوتوایسی صورت میں اس کی نمازادا ہوجائے گی ۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر دوباره مسجد تعميركرتے وقت قبلہ کا رخ عین کعبہ کی طرف کرناممکن ہو تو اس کا رخ عین کعبہ کی طرف کیا جائے البتہ اگر تعمیراتی ضرورت کے پیش نظرعین کعبہ کی طرف رخ ممکن نہ ہوتو چونک 45ڈگری تک عین قبلہ سے انحراف کی گنجائش ہے اس لیے 45ڈگری تک انحراف کیا جاسکتا بشرطیکہ فتنہ و فساد یا انتشار کا باعث نہ بنےاور کوشش کی جائے کہ جتنا ممکن ہوسکے انحراف کم سے کم کیا جائے ۔
فول وجهك شطر المسجد الحرام" و أجمعوا على أن كل من غاب عنها أن يستقبل ناحيتها و شطرهاوتلقاءها.(تفسيرالقرطبي،ج:2،ص:160)
قوله تعالى [فول وجهك شطر المسجد الحرام] مع اتفاق المسلمين على أن سائر جهات الكعبة قبلة لموليها و قوله تعالى لكل وجهة هو موليها] يدل على أن الذي كلف به من غاب عن حضرة الكعبة إنما هو التوجه إلى جهتها في غالب ظنه لا إصابة محاذاتها غير زائل عنها إذ لا سبيل له إلى ذلك .(أحكام القرآن للجصاص ،ج:1،ص:133)
استقبال القبلة فللمكي إصابة عينها ولغيره إصابة جهتها.(كنز الدقائق، باب شروط الصلاة،ج:1،ص:159)
ومن القواعد الفلكية إذا كان الانحراف عن مقتضی الأدلة أكثر من خمس وأربعين درجة يمينة أو يسرة يكون ذلك الانحراف خارجا عن جهة الربع الذي فيه مكة المشرفة من غير إشكال.(الفتاوی الخيرية،كتاب الصلوة،ج:1،ص:109)
وجهتها أن يصل الخط الخارج من جبين المصلي إلى الخط المار بالكعبة على استقامة بحيث يحصل قائمتان. أو نقول: هو أن تقع الكعبة فيما بين خطين يلتقيان في الدماغ فيخرجان إلى العينين كساقي مثلث، كذا قال النحرير التفتازاني في شرح الكشاف، فيعلم منه أنه لو انحرف عن العين انحرافا لا تزول منه المقابلة بالكلية جاز، ويؤيده ما قال في الظهيرية: إذا تيامن أوتياسر تجوز لأن وجه الإنسان مقوس لأن عند التيامن أو التياسر يكون أحد جوانبه إلى القبلة.(رد المحتار على الدر المختار،كتاب الصلاة،باب شروط الصلاة،ج:2،ص:109)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں