بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 22/10/2026

دارالافتاء

 

غلط خیالات کی وجہ سے منی خارج ہونے سے غسل


سوال

کبھی کبھی غلط خیالات کی وجہ سے  مجھ سے منی کا قطرہ خارج ہو جاتا ہے،تو کیا اس سے مجھ پر غسل واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ غسل کے وجوب کے اسباب میں سے ایک سبب منی کا کود کر شہوت کے ساتھ اپنے محل سے خارج ہونا ہے، چا ہے نظر و فکر کے نتیجے میں خارج ہوا ہو یا ہاتھ چھونے سے۔صورت مسئولہ میں غلط خیال کی وجہ سے اگرشہوت کے ساتھ منی کا  قطرہ خارج ہو جائےتو  اس کی وجہ سے غسل واجب ہوتا ہے۔

 

الفصل الثالث في المعاني الموجبة للغسل وهي ثلاثة منها الجنابة وهي تثبت بسببين أحدهما خروج التي على وجه الدفق والشهوة من غير إيلاج باللمس أو النظر أو الاحتلام أو الاستمناء۔( الفتاوی الهندية، كتاب الطهارة، الباب الثاني الفصل الثالث في المعاني الموجبة للغسل وهي ثلاثة:ج:1،ص:14) 


فتویٰ نمبر : 10397/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں