بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

قرآن مجید پرغلطی سے کوئی چیز گرجانا


سوال

اگر کسی  سے کوئی چیز غلطی سے قرآن مجید پر گر جائےتواس شخص کا کیا حکم ہے ؟ اس پر کوئی کفارہ ہے یا نہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ قرآن مجید شعائر اللہ میں سے ہے۔ اور شعائراللہ کی تعظیم ہر مسلمان پر واجب ولازم ہے،قصدًا اس کی تو ہین انسان کو کفر تک لے جاتی ہے، لیکن اگر غیر ارادی طور پر خطاء اس کے اداب کے خلاف کوئی فعل سر زد ہو جائے تو ان شا اللہ اس پر مواخذہ نہ ہو گا۔  صورت  مسؤلہ میں اگر کسی سےغلطی سے کوئی چیزقرآن پر گر جائے تو اس پر کوئی کفارہ لازم نہیں۔

 

ومن استخف بالقرآن، أو بالمسجد، أونحوه مما يعظم في الشرع كفر۔(منح الروض الأزهر في شرح الفقه الأكبر، فصل في القراءة والصلاة ، ص : 457)

رجل وضع رجله على المصحف إن كان على وجه الإستخفاف يكفر و إلا فلا.(الفتاوى الهندية،كتاب الكراهية،الباب الخامس في أداب المسجد والقبلة و المصحف،ج:5،ص:323،324)


فتویٰ نمبر : 6183/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں