بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 22/10/2026 |
دارالافتاء
کھانے کے بعد پانی پینے کا حکم
سوال
کھانے کے بعد پانی پینا جائز ہے یا نہیں؟ اور بعض لوگوں کا قول "کھانے سے پہلے پانی پینا سونا ، درمیان میں چاندی اور بعد میں زہر ہے" کیا یہ حدیث ہے یا نہیں ؟ اگر یہ قول حدیث نبوی ہے تو کیا اس سے یہ استدلال کرنا صحیح ہے کہ " کھانے کے بعد پانی پینا جائز نہیں"؟
جواب
کھانے کے شروع، آخر یا در میان میں پانی پینے کے مسنون یا ممنوع ہونے کے متعلق کوئی واضح حدیث نہیں ملی، البتہ احادیث مبارکہ میں رسول اللہ ﷺ سے مطلقا ًکھانے کے دوران پانی پینا ثابت ہے، جیسا کہ ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ حضرت ابو بکر ؓاور حضرت عمرؓ کے ہمراہ ایک انصاری صحابی کے گھر تشریف لے گئے انہوں نے بکری ذبح کی اور کھانے کا اہتمام کیا، ان حضرات نے بکری کا گوشت اور کھجور یں تناول فرمائیں اور پانی نوش فرمایا۔ عبد اللہ بن بسر کی روایت میں "ثم أتى بشراب فشربه" کے الفاظ منقول ہیں جو کھانے کے بعد پانی پینے پر دلالت کر تے ہیں، نیز نبی ﷺ سے مستقلاً کھانے سے پہلے یاوسط میں یا آخر میں پانی پینے کی کوئی خاص عادت منقول نہیں، بلکہ جب پیاس محسوس ہوئی تو پانی نوش فرماتے ۔
لہذا کھانے کے بعد پانی پینا شرعاً جائز ہے، اور سوال میں کھانے سے پہلے، کھانے کے دوران یا بعد میں پانی پینے کے متعلق جو بات کی گئی ہے یہ مضمون کسی صحیح حديث میں موجود نہیں ۔
عن عبد الله بن بسر، قال: نزل رسول الله صلى الله عليه وسلم على أبي، قال: فقربنا إليه طعاما ووطبة، فأكل منها...ثم أتي بشراب فشربه. (الصحيح لمسلم، كتاب الأشربة، باب استحباب وضع النوى خارج التمر، رقم الحديث: 2042،ج: 3،ص: 1615)
والماء العذب نافع للمرضى والأصحَّاء. والبارد منه أنفع وألذُّ. ولا ينبغي شربه على الرِّيق، ولا عقيب الجماع، ولا الانتباه من النَّوم، ولا عقيب الحمَّام، ولا عقيب أكل الفاكهة. وقد تقدَّم. وأمَّا على الطَّعام، فلا بأس به إذا اضطرَّ إليه۔ ( زاد المعاد في هدي خير العباد،حرف: ميم، ج: 4، ص: 579)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں