بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 18/08/2026

دارالافتاء

 

چائنہ میں بننے والی اشیاء پر جاپان یا تائیوان کا نام لکھ کر بیچنا


سوال

میں چائنہ سے مال منگواتا ہوں، لوگ چائنہ کے مال پر اتنا بھروسہ نہیں کرتے جتنا جاپان اور تائیوان کے مال پر، تو کیا میں Chinese factory سے آرڈر پر مال تیار کرکے، اس پر made in Japan یا made in Taiwan لکھ کر پاکستان میں بیچ سکتا ہوں یا نہیں؟  لوگوں کو  بتائے بغیرکہ یہ چائنہ  کا مال ہے یا  جاپان کا۔

جواب

کسی دوسری کمپنی کا لوگو، ٹریڈمارک استعمال کرنا یا پھر کسی دوسرے ملک کا نام استعمال کر کے کوئی چیز فروخت کرنا دھوکہ اور خیانت ہے۔

صورت مسئولہ کے مطابق اگر کوئی شخص چائنہ سے مال بنوا کر اُس  پر made in Japan یا made in Taiwan لکھ  کرلوگوں پر فروخت  کرتا ہو تو یہ  دھوکہ، جھوٹ اور خیانت  ہونے کی وجہ سے  شرعاً ناجائز ہے۔

 

عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم ‌مر ‌على ‌صبرة ‌طعام ‌فأدخل يده فيها، فنالت أصابعه بللا، فقال: ما هذا يا صاحب الطعام؟ قال: أصابته السماء، يا رسول الله قال: أفلا جعلته فوق الطعام كي يراه الناس؟ من غش فليس مني .(الصحيح لمسلم، كتاب الإيمان، باب قول النبي صلى الله عليه وسلم من غشنا فليس منا، رقم الحديث:164)


فتویٰ نمبر : 3725/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں