بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 29/10/2026 |
دارالافتاء
نفسیاتی مریض کا تین مرتبہ طلاق کے الفاظ کہنے سے طلاق کاحکم
سوال
میرا بیٹا نفسیاتی مریض ہے، ڈاکٹر کے پاس گیا تھا، اس نے دوائی لکھی تو میں نےدو تین دن بعد ٹیلی فون پر اس کا حال پوچھا، تو اس نے بتایا کہ "میڈیسن " میں نشہ زیادہ ہے، جس کی وجہ سے میں صحیح طریقے سے کام نہیں کرپا تا ہوں۔پھر میں ان کے گھرچلی گئی، وہ "بیڈ" پر لیٹاہواتھا، مجھے لگا کہ وہ سویا ہوا ہے،اتنے میں وہ اچانک اٹھ کر بیٹھ گیا، مجھے سلام بھی نہیں کیا اوربیوی سے شکایتیں شروع کردیں، چونکہ اس کی بیوی بھی موقع پر موجود تھی، اس کو ناگوار گزری اور اس نے بھی باتیں شروع کیں اور وہ تیز ہوگئی، شاید اس کوخیال نہیں تھا کہ اس کے شوہر کو تکلیف ہے۔ جب میں نے یہ صورتحال دیکھی تو "بہو" کو لیکر باہر نکلی اور "کچن " میں چلی گئی، تاکہ بات ختم ہو۔اتنے میں پلیٹ ٹوٹنے کی آواز آئی اور وہ اپنے کمرے سے نکل کرکچن میں آگیا، اور غصے سے اپنی بیوی کو تھپڑ مارا۔پھر جاتے وقت ہماری طرف دیکھے بغیر اپنے ساتھ "تین مرتبہ طلاق" کے الفاظ کہے۔یہ ایک خاص دور انیہ ہوتاہے جس میں وہ غصہ ہوتاہے اور کچھ بھی منہ سے نکال دیتا ہے،اور یہ صرف بیوی کے ساتھ نہیں ،بلکہ بھائی اور ماموں سے بھی غصے میں آکر الٹ پلٹ بول دیتا ہے۔جب یہ خاص دورانیہ ختم ہوجاتا ہے تو وہ اورطرح کا انسان بن جاتا ہے،ایسا لگتا ہے جیسا کہ اس نے کچھ کیا ہی نہ ہو۔سوال یہ ہے کہ کیا میرے بیٹے کا جاتے وقت ہماری طرف دیکھے بغیر اپنے ساتھ "تین مرتبہ طلاق" کے الفاظ کہنے سے اس کی بیوی کو طلاق واقع ہوئی ہے یا نہیں؟میڈیکل رپورٹ سوال کے ساتھ لف ہے۔
جواب
شریعتِ مطہرہ کی رو سے طلاق واقع ہونے کےلیے طلاق دینے والے کا اہل ہونا ضروری ہے، اور اہلیت کے لیے دو چیزیں شرط ہیں: 1۔ طلاق دینے والا عاقل ہو، 2۔ اور بالغ ہو، لہذا اگر کسی شخص پر ایسی کیفیت طاری ہوجائے جس میں اس کی عقل اس طرح متاثر ہوجائےکہ اس کے اقوال و افعال اس کے اختیارمیں نہ ہوں، تو ایسی حالت میں اس کی طلاق واقع نہ ہوگی۔
صورتِ مسئولہ کے مطابق اگر مذکورہ شخص واقعی نفسیاتی مریض ہواوروہ غصہ کی مخصوص حالت میں اپنے اقوال و افعال پر قابو نہ رکھتا ہو، جیسا کہ اس کی میڈیکل رپورٹ میں درج ہے اور اسی حالت میں اس نے اپنی بیوی سے طلاق کے الفاظ کہے ہو ں، تو اس کی طلاق واقع نہ ہوگی، اور وہ عورت بدستور اس کی بیوی رہے گی۔
عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «كل طلاق جائز، إلا طلاق المعتوه المغلوب على عقله»(سنن الترمذي، باب ما جاء في طلاق المعتوه، رقم الحديث: 1191)
قلت: وللحافظ ابن القيم الحنبلي رسالة في طلاق الغضبان قال فيها: إنه على ثلاثة أقسام: أحدها أن يحصل له مبادئ الغضب بحيث لا يتغير عقله ويعلم ما يقول ويقصده، وهذا لا إشكال فيه. والثاني أن يبلغ النهاية فلا يعلم ما يقول ولا يريده، فهذا لا ريب أنه لا ينفذ شيء من أقواله. الثالث من توسط بين المرتبتين بحيث لم يصر كالمجنون فهذا محل النظر، والأدلة على عدم نفوذ أقواله.(رد المحتار مع الدر المختار، كتاب الطلاق، مطلب في تعريف السكران وحكمه، ج: 3، ص: 239)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 333
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 250
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 910
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 458
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 113
- کتاب النکاح | فتاوئ : 581
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 500
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 34
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 61
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 481
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 103
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 83
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 178
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 156
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 64
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 44
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 329
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1207
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 394
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 19
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں