بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

اپنی پراڈکٹ پردوسری کمپنی کا نام لکھنا


سوال

ہماری مہمند ایجنسی میں چپس کی فیکٹری ہے ،جس میں ہم چپس پکا کر پیک کرتے ہیں۔اب پشاور کی ایک فیکٹری والوں نے ہمیں کہا کہ ہم نے مہمند ایجنسی میں ایک سٹور والے سےآرڈر لیا ہے، تو بجائے اس کےکہ ہم یہاں سے اس کو چپس سپلائی کریں آپ وہیں مہمند ایجنسی میں ہمارے نام سے چپس بنائیں اور ہمارے کسٹمر کو سپلائی کریں، تو شرعا  ہم اس کا نام اپنے چپس پر لکھ سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ کسی فیکٹری کا نام استعمال کرتے ہوئے اپنی مصنوعات پر اس کا نام لکھناکسٹمر کو دھوکہ دینا ہے، جو شرعاً جائز نہیں ہے، البتہ اگر اس فیکٹری والوں کی اجازت سے ہو اور کسٹمر کے ساتھ  طے شدہ شرائط و صفات کے موافق مال تیار کیا جائے تو اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں۔

لہٰذا صورتِ مسئلہ کے مطابق سائل کااپنی فیکٹری میں بنے ہوئے چپس پر دوسری فیکٹری کی اجازت سےاس کا نام لکھنا اور چپس کو کسٹمر کےمعیار کے مطابق بنا کرحوالے کرنے کی گنجائش ہے تاہم اگراپنی فیکٹری میں بنے ہوئے چپس پر دوسری فیکٹری کی اجازت کے بغیر اس کا نام لکھے اور یہ ظاہر کرے کہ اسی فیکٹری کا بنا ہوا ہے تو دھوکہ دہی کی وجہ سے ممنوع ہے۔

 

عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر على صبرة طعام فأدخل يده فيها، فنالت أصابعه بللا فقال: «ما هذا يا صاحب الطعام؟» قال أصابته السماء يا رسول الله، قال: «أفلا جعلته فوق الطعام كي يراه الناس، من غش فليس مني»۔ (الصحيح لمسلم، كتاب الإيمان، باب قول النبي ﷺ من غش فليس منا، ج: 1، ص: 70)

عن أبي سعيد الخدريؓ عن النبي ﷺ قال: ألا لكل غادر لواء يوم القيامة بقدر غدرته، ألا ولا غدر أعظم من إمام عامة۔ (مسند الإمام احمد بن حنبل، مسند أبي سعيد الخدري، رقم الحديث:11269، ج:3، ص:381)

وضابط الغش المحرم أن يشتمل المبيع على وصف نقص لو علم به المشتري امتنع عن شرائه فكل ما كان كذلك يكون غشا وكل ما لا يكون كذلك لا يكون غشا محرما.(البحر الرائق، كتاب البيوع، باب خيار البيع، ج:6، ص:38)


فتویٰ نمبر : 3715/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں