بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 29/10/2026 |
دارالافتاء
بینک سے سود میں ملی ہوئی رقم سے زمین خریدنا اور مسجد کی رجسٹریشن فیس جمع کرانا
سوال
میری سعودی عرب میں ملازمت تھی۔ ہمارے ملک کا جو شہری باہر کسی ملک میں ملازمت یا کسی بھی غرض سے موجود ہو، اس کو بینک میں رقم ڈالنے کے لیےNon Resident Indians))اکاؤنٹ کھولنا پڑتا ہے، میں نےبھی اپنے ملک کے بینک میں اکاؤنٹ کھولا تھا، میری ملازمت کی تنخواہ اس میں آتی تھی، اس پر بینک کی طرف سے جو سود دیا جاتا تھا وہ تیرہ سال سے اس میں جمع ہو رہا تھا۔ سود کی یہ رقم میں نے درجِ ذیل جگہوں پر خرچ کی ہے:(1 ) ایک زمین مکان تعمیر کرنے کے لئے خریدی تھی، رجسٹریشن فیس پانچ لاکھ روپے تھی، جو انٹرسٹ کی رقم سے ادا کی گئی۔ پھر چند سال بعد زمین پر مکان تعمیر کرتے وقت گورنمٹ سےایک ڈاکو منٹ (BBMP APPROVED PLAN )کی ضرورت پڑی،جس کو جاری کرانے کے لیے گورنمنٹ فیس چھ لاکھ روپے ادا کرنا تھا، وہ بھی انٹرسٹ کی رقم سے ادا کی گئی، اوریہ رقم سرکاری محکمہ تک گئی۔ نیز کورٹ میں میرے خلاف اس زمین پر بے جا مقدمات ڈالے گئے اس کے لیے میں نے کورٹ میں وکلاء وغیرہ کے خرچے کوان پیسوں سے ادا کیا۔ (2) ایک صاحب نے مسجد کے لیے جگہ وقف کی تھی، چارسال پہلے مسجد کی جگہ مسجد کے ٹرسٹ کے نام پررجسٹر کی گئی، اس کے لیے رجسٹریشن فیس چھ لاکھ روپے بھی انٹرسٹ کے پیسوں سے ادا کی گئی۔ اب سوال یہ ہے کہ شرعی اعتبار سے مذکورہ بالا جگہوں پر انٹرسٹ کی رقم خرچ کرنا جائز تھا یا نہیں؟ اگر جائز نہیں تھا تو کیا یہ سب میرے ذمہ قرض ہے جو مجھ کو جلدازجلد بغیرثواب کی نیت کے ادا کرنا ہوگا؟ نیز کن افراد کو یہ رقم ادا کریں گے؟ اور کیا کہہ کر دیں گے؟
جواب
واضح رہے کہ سودی بینک میں رقم رکھنےپر بینک کی طرف سے جو منافع ملتا ہے وہ سود ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے،اورسودی رقم کو جس طرح لیناحرام ہے اسی طرح اس کا استعمال بھی حرام ہے۔البتہ اگر کسی شخص نے یہ رقم وصول کر لی ہو اور ذاتی استعمال میں لائی ہوتو پھراتنی ہی رقم کسی ضرورت مندمستحقِ زکاۃکوبغیر نیت ثواب کے دینا لازم ہوگا۔
مسجد خداکا مقدس اور پاکیزہ گھر ہےاور ثواب کی نیت سے اس میں رقم خرچ کی جاتی ہے،ثواب کے حصول کے لیے مال کا حلال ہونا اور ہر قسم کے خبث سے پاک ہونا ضروری ہے،اس لیےمسجدکےکسی بھی مصرف میں حرام کمائی خرچ کرنا جائز نہیں، لہذااگر مسجد میں حرام مال خرچ کیا گیا ہو تواتنی رقم فقراءاورغرباءپر بغیر نیت ثوا ب کے صدقہ کردی جائے ۔
صورت مسئولہ کے مطابق سائل نےاس سودی رقم سے جتنی زمین خریدی ہے اور اس پر مختلف اوقات میں اس سودی رقم سے خرچہ کیا ہےتو اس کے بقدررقم بغیر نیت ثواب کے صدقہ کرے، اس سے اس کا ذمہ فارغ ہوگا،اسی طرح جتنی رقم سے مسجد کی رجسٹریشن فیس جمع کی ہے تواب مسجد کو اس حرام مال سے پاک کرنے کے لیےبھی یہ صورت اختیار کی جائے کہ اتنی ہی رقم بلا نیت ثواب کے صدقہ کرے۔
"والحاصل: أنه إن علم أرباب الأموال وجب رده عليهم، و إلا فإن علم عين الحرام فلا يحل له، وتصدق به بنية صاحبه." (ردالمحتار على الدرالمختار، كتاب البيوع، مطلب فيمن ورث مالاً حراماً، ج:5، ص:99)
"والسبيل في المعاصي ردها وذالك ههنا برد المأخوذ إن تمكن من رده بأن عرف صاحبه، وبالتصدق به إن لم يعرفه."(الفتاوی الهندیة، ج:5، ص: 349)
"قال تاج الشريعة: أما لو أنفق في ذلك مالا خبيثا ومالا سببه الخبيث والطيب فيكره؛ لأن الله تعالى لا يقبل إلا الطيب، فيكره تلويث بيته بما لا يقبله. اهـ. شرنبلالية."(رد المحتار علی الدرالمختار، کتاب الصلاۃ،باب مایفسد الصلاۃ ومایکرہ فیھا،ج:1، ص:658)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 331
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 249
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 910
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 458
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 113
- کتاب النکاح | فتاوئ : 581
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 499
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 34
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 61
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 481
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 103
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 83
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 64
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 328
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1207
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 392
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 19
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں