بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 23/10/2026

دارالافتاء

 

کھلاڑیوں کا گراؤنڈ میں سجدہ شکر ادا کرنا


سوال

فٹبال اور کرکٹ کے کھلاڑی میچ جیتنے کے بعد یا  کسی اعزاز حاصل کرنے کے بعد گراؤنڈ میں سجدے کرتے ہیں ،ان کا کیا حکم ہے، کیا اس  طرح گراؤنڈ میں سجدے کرنا  جائز ہیں یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ کسی نعمت کے حصول یا کسی مصیبت کے ٹل جانے کے بعد سجدہ کرکے اللہ کا شکر ادا کرنا سجدہ شکر کہلاتا ہے اور یہ مستحب عمل ہے، البتہ اس  کی ادائیگی کے لیے قبلے کی طرف رخ کرنا اور طہارت  کا ہونا شرط ہے۔

صورت مسؤلہ کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی میچ جیتنے کے بعد یاکسی اعزاز حاصل کرنے کے بعد گراؤنڈ میں پاکی کی حالت میں قبلہ رو ہو کر سجدہ کرے ،تو یہ مستحب اور جائز عمل  ہے  ،لیکن اگر پاکی  نہ ہو یا  قبلہ کی طرف رخ نہ ہو  تو  پھر اس سے اجتناب لازم ہے۔

 

(وسجدة الشكر) كان الأولى تأخير الكلام عليها بعد إنهاء الكلام على سجدة التلاوة وهي لمن تجدت عنده نعمة ظاهرة أو رزقه الله تعالى مالا أو ولدا أو اندفعت عنه نقمة ونحو ذلك يستحب له أن يسجد لله تعالى شكرا مستقبل القبلة يحمد الله تعالى فيها ويسبحه ثم يكبر فيرفع رأسه كما في سجدة التلاوة سراج. (رد المحتار على الدر المختار، كتاب الصلاة، باب سجود التلاوة، ج:2، ص:119)


فتویٰ نمبر : 10356/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں