بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 24/10/2026

دارالافتاء

 

بیوی کو طلاق کا اختیار دینے کے بعد شوہر کو طلاق کااختیار


سوال

 

بیوی کو طلاق  کا اختیار دینے سے طلاق کا اختیار شوہر سے مکمل ختم ہو جاتا ہے یا اسکو بھی حسب سابق اختیار طلاق ہوتا ہے ؟

جواب

شریعت مطہرہ نے طلاق دینے کا حق شوہر کو دیا ہے، تاہم اگر شوہر  بیوی کو طلاق  کا اختیار دینا  چاہے تو دے سکتا ہے،لیکن  بیوی کو طلاق کا اختیار دینے کے بعد بھی شوہر کو طلاق کا اختیارحاصل  ہوتا ہے۔ لہذا اگر شوہر طلاق دے تو طلاق واقع ہوگی۔

 

"ولأنه تمليك الفعل منها لكونها عاملة لنفسها وهو يقتصر عليه وأورد على أنه تمليك منها أنه كيف يعتبر تمليكا مع بقاء ملكه، والشيء الواحد يستحيل أن يكون كله مملوكا لشخصين، وأجاب في الكافي بأنه تمليك الإيقاع لا تمليك العين فقبل الإيقاع بقي ملكه."(البحر الرائق،كتاب الطلاق،ج:3،ص:335)


فتویٰ نمبر : 7104/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں