بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 19/10/2026

دارالافتاء

 

منہ دکھائی میں دیا جانے والا تحفہ بطور مہر دینا


سوال

کیا شب زفاف میں بیوی کو جو سونے کی انگوٹھی دی جاتی ہے وہ مہر میں شمار کر سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

عام طور پر شب زفاف کے موقع پربیوی کو  جو  تحائف دیے جاتے ہیں،اس میں مہر مقصود نہیں ہوتا ،بلکہ منہ دکھائی کی ایک رسم کے طور پر دئے جاتے ہیں ،تاہم اس میں شوہر کے نیت کا  اعتبار ہوگا،چنانچہ  اگراس کی نیت  مہر   میں دینےکی ہو تو  اس کو  مہر میں سے شمار کیا جائے گا۔

 

(ولو بعث إلى امرأته شيئا ولم يذكر جهة عند الدفع غير) جهة (المهر) كقوله لشمع أو حناء ثم قال إنه من المهر لم يقبل قنية لوقوعه هدية فلا ينقلب مهرا (فقالت هو) أي المبعوث (هدية وقال هو من المهر) أو من الكسوة أو عارية (فالقول له) بيمينه والبينة لها، فإن حلف والمبعوث قائم فلها أن ترده ۔ (الدر المختار،کتاب النکاح، باب المهر،ج: 3،ص: 153)


فتویٰ نمبر : 7121/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں