بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 24/11/2026 |
دارالافتاء
مضاربت کو ختم کرنے کا شرعی طریقہ
سوال
مضاربت کوختم کرنے کا شرعی طریقہ کیا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ دو شخصوں کے درمیان ایساکاروباری معاہدہ جس میں ایک فریق کی جانب سے سرمایہ اور دوسرےفریق کی جانب سے محنت ہو، تو شرعی اصطلاح میں وہ معاملہ "عقدِ مضاربت" کہلاتا ہے، اس معاہدے میں سرمایہ فراہم کرنے والے کو "ربُّ المال " اور محنت کرنے والے کو "مضارِب " کہا جاتا ہے۔ دونوں فریق باہمی رضامندی سے جب بھی مضاربت ختم کرنا چاہیں، کرسکتے ہیں۔
مضاربت ختم ہونے کےبعد جتنی رقم نقد(کیش )کی صورت میں موجودہے، اس سے مزید خریداری نہیں کی جائےگی، اگر مضاربت کے پیسوں سے خریدا گیا مال موجود ہوتومضارب اس مال کو بیچ کر نقد رقم حاصل کرے، اور اِس رقم سےبھی مزیدکوئی خریداری نہ کرے۔ جب ساری رقم نقد کی صورت میں جمع ہوجائے تو مضاربت کے متعلق تمام اخراجات اس سےالگ کرلیے جائیں گے۔ پھراس کے بعداصل سرمایہ(راسُ المال) ربُّ المال کے سپرد کردیا جائے گا، اور جونفع حاصل ہوا ہو، اسے فریقین کے درمیان طے شدہ معاہدے کے مطابق تقسیم کرلیا جائےگا۔
اور اگر مضاربت میں نقصان ہواہو، تو پہلے اسے حاصل شدہ نفع سے پورا کیا جائے گا۔ اگر نقصان پورا کرنے کے بعد بھی کچھ نفع باقی بچ جائے تو اسے باہمی معاہدے کے مطابق تقسیم کیا جائے گا۔ لیکن اگر نقصان اتنا ہو کہ سارا نفع ختم ہو جائے تو مضارِب کو کچھ نہیں ملے گا اور ربُّ المال کو بھی کوئی نفع حاصل نہ ہوگا۔ اور اگر نقصان نفع سے زائدہو تو سرمایہ سے وہ پورہ کیا جائے گا، اورایسی صورت میں ربُّ المال کو نقصان برداشت کرنا پڑے گا، بشرطیکہ مضارِب کی جانب سے کوئی زیادتی (تعدی) یا کوتاہی (غفلت) ثابت نہ ہو۔
قوله (ولو افترقا وفي المال ديون وربح أجبر على اقتضاء الديون) لأنه كالأجير والربح كالأجرة وطلب الدين من تمام تكملة العمل فيجبر عليه قوله (وإلا لا يلزمه الاقتضاء) أي وإن لم يكن في المال ربح لكونه وكيلا متبرعا ولا جبر عليه قوله (يوكل المالك عليه) أي على الاقتضاء لأنه لا يتمكن من المطالبة إلا بتوكيله لكونه غير عاقد والوكيل بالبيع والمستبضع كالمضارب يجبران على التوكيل...قوله (وما هلك من مال المضاربة فمن الربح فإن زاد الهالك على الربح لم يضمن المضارب) لكونه أمينا سواء كان من عمله أو لا.(البحر الرائق شرح كنز الدقائق، كتاب المضاربة، باب المضارب يضارب، ج:7، ص:456)
(وما هلك من مال المضاربة يصرف إلى الربح) لانه تبع (فإن زاد الهالك على الربح لم يضمن) ولو فاسدة من عمله لانه أمين.(الدرالمختار شرح تنويرالأبصار، كتاب المضاربة، باب المضارب يضارب، ج:8، ص:445)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 336
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 253
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 914
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 460
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 114
- کتاب النکاح | فتاوئ : 587
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 511
- خلع | فتاوئ : 52
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 34
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 61
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 89
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 489
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 106
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 79
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 84
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 23
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 182
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 417
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 33
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 159
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 64
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 20
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 45
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 331
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1215
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 396
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 20
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں