بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
چار تولہ سونے میں گزشتہ کئی سالوں کی زکوۃ ادا کرنے کا طریقہ
سوال
1993ء میں ایک عورت کی شادی ہوئی تھی، شوہر نے چار تولہ سونا بناکراس کو دیا تھا۔ شادی کے پانچ چھ مہینوں بعد وہ عورت سرکاری سکول میں بطورِ استانی مقررہوئی تھی۔ اس وقت کسی نے اس کو بتایا تھا کہ چار تولہ سونے پر زکوۃ فرض نہیں ہوتی، اس وجہ سے اس عورت نے سن 2000ء سے لیکر اب تک تقریباً پچھلے چوبیس سالوں میں اپنی ملکیت میں موجود چار تولہ سونے کے علاوہ صرف پیسوں کی زکوۃ ادا کی۔ جب کہ پچھلےچوبیس پچیس سالوں میں چار تولہ سونے کی زکوٰۃ ادا نہیں کی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اب چار تولے سونے کی زکوۃ جو اتنی سالوں سے ادا نہیں ہوئی ہے، کس حساب سے اور کس طریقے سے اداکی جائے گی؟
جواب
واضح رہے کہ اگر کوئی شخص صاحب نصاب بن جائے تو اس پر ملکیت میں موجود سب اموالِ زکوۃ پر زکوۃ دینا ضروری ہے، لہذا اگر کوئی شخص صاحب نصاب بننے کے بعد بعض مال کی زکوۃ ادا نہ کرے، تو اتنی مقدار پر زکوۃ کی ادائیگی اس کے ذمے بدستور باقی رہتی ہے۔
صورتِ مسئولہ کے مطابق اگر کسی عورت نےصاحب نصاب ہونے کے باوجود گزشتہ کئی سالوں سے سونے کی زکوۃ ادانہ کی ہو، تو اتنے سالوں کے سونے کی زکوۃ اس کے ذمے باقی ہے۔ اوراس کی ادائیگی کا طریقہ یہ ہے کہ جس سال سے سونے کی زکوۃ ادا نہیں کی ہے پہلے اس سال میں موجود سونے کی قیمت معلوم کرلی جائے اور پھراس میں جتنی زکوۃ واجب ہوتی ہے اس سے اس سال کی زکوٰۃ اداکرلی جائے، پھر زکوۃ کی ادا شدہ رقم کل مالیت سے منفی کی جائے، جتنی باقی بچ جائے، اس پر جتنی زکوۃ واجب ہوتی ہے، اس سےدوسرے سال کی زکاۃ ادا کی جائے اور پھر اسی ترتیب سے ہرسال کی زکوۃ ادا کر لی جائے۔
وتعتبر القيمة يوم الوجوب، وقالا يوم الاداء.وفي السوائم يوم الاداء إجماعا، وهو الاصح، ويقوم في البلد الذي المال فيه، ولو في مفازة ففي أقرب الامصار إليه، فتح.(الدر المختار على صدر رد المحتار، كتاب الزكاة، باب زكوة الغنم، ص:130)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں