بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
آپس میں تفاسیر کےحاصل مطالعہ کا مذاکرہ کرنا
سوال
میں 15 سال سے ایک پرائیویٹ ادارے میں بطورِ سائنس ٹیچر اپنے خدمات سر انجام دے رہا ہوں دو ہفتے پہلے ڈائریکٹر صاحب نے تمام ٹیچرز کے ساتھ میٹنگ کی اور ٹیچرز کو اس بات کا پابند بنا یا کہ آپ تمام ٹیچرز کو مختلف تفاسیر دیے جائیں گے اور آپ میں سے ہرٹیچرکو نماز جمعہ کے بعد گروپ شکل میں ترجمہ وتفسیر اور پھر عملی نکات بیان کرکے لکھنے پڑیں گے ،اب آپ حضرات سے پوچھنا یہ تھا کہ قرآن مجید ایک مقدس کتاب ہے جہاں میرے ناظرہ قرآن میں کمزوری ہے وہاں ترجمہ اور پھر تفسیر سے تفصیل کرانا کیسا ہے ؟ بعض اوقات یہ بھی دیکھنے میں آتا ہے کہ ٹیچرز جو تفسیر کے اندر موجود ہوتا ہے اس سے ہٹ کر تفصیل کر دیتے ہیں۔
جواب
ہر مسلمان کے لیے قرآن کریم کو ترجمہ وتفسیر کے ساتھ سیکھنا نہایت اہم اور ضروری ہے کیونکہ اس کو سیکھے بغیر اس پر کما حقہ عمل ممکن نہیں اور نہ ہی اس میں تفکر وتدبر کیا جاسکتا ہے ۔ تاہم قرآن فہمی کے لیے اہل سنت والجماعت کی مستند تفاسیر کا مطالعہ کرنا ضروری ہے کیونکہ اہل باطل کی تفاسیر دیکھنے سے فائدہ کی بجائے نقصان کا قوی اندیشہ ہے ،لہذااگر کوئی قرآن مجید کو سمجھنے کی خواہش رکھتا ہو تو اسے چاہیے کسی مستند عالمِ دین کی خدمات حاصل کرکے ا س کی نگرانی میں سمجھے، محض اپنے مطالعہ پر اعتماد نہ کرے، کیونکہ رطب و یابس میں فرق کرنا ہر شخص کے لیے ممکن نہیں۔
صورت مسئولہ کے مطابق چند افراد کا مل کر تفاسیر کا مطالعہ کرنے کے بعد آپس میں حاصل مطالعہ کا تکرار ومذاکرہ کرنا ایک اچھا اورنیک اقدام ہے تاہم اس میں چند باتوں کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے:
1۔ صرف معتمد اور مستند تفاسیر کا مطالعہ کیا جائے ،جن کی فہرست کسی عالم دین سے حاصل کی جائے۔
2۔ تفاسیر کو کسی معتبر عالم کی رہنمائی میں مطالعہ کیا جائے، اس طور پر کہ جہاں جو بات سمجھ میں نہ آئے، خود سے فیصلہ کرنے کی بجائے ان سے رجوع کیا جائے ۔
3۔حاصل مطالعہ بیا ن کرتےوقت رائےزنی اور خود سے لب کشائی کرنے سے احتراز کیا جائے،جو مطالعہ کیا ہو، وہی جوں کا توں بیان کیا جائے،تاکہ کہیں لاعلمی میں اللہ تعالی کے کلام کی غلط تفسیروتوضیح نہ کر بیٹھے۔
4۔اپنی مجلس میں کسی جید عالم کو شریک رکھنے کا التزام کیا جائے تاکہ اگر کسی سے کچھ غلطی واقع ہو جائے تو اس کی نشاندہی ہو اور فوری اصلاح ہو سکے۔
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " اتَّقُوا الْحَدِيثَ عَنِّي إِلَّا مَا عَلِمْتُمْ، فَمَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ، وَمَنْ قَالَ فِي الْقُرْآنِ بِرَأْيِهِ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ.(سنن الترمذي، كتاب تفسير القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، باب ما جاء في الذي يفسر القرآن برأيه، رقم الحديث:2951)
"وقد قال أبو عبد الرحمن السلمي: حدثنا الذين كانوا يقرؤون القرآن كعثمان بن عفان وعبد الله بن مسعود وغيرهما أنهم كانوا إذا تعلموا من النبي صلى الله عليه وسلم عشر آيات لم يتجاوزوها حتى يعلموا ما فيها من العلم والعمل قالوا: فتعلمنا القرآن والعلم والعمل جميعا ولهذا كانوا يبقون مدة في حفظ السورة وقال أنس: كان الرجل إذا قرأ البقرة وآل عمران جد في أعيننا، رواه أحمد في مسنده، وأقام ابن عمر على حفظ البقرة ثمان سنين أخرجه في الموطأ".(الإتقان في علوم القرآن، النوع الثاني والسبعون في معرفة شروط المفسر،وآدابه، ج:4، ص:202)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں