بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 28/10/2026 |
دارالافتاء
ٹریول ایجنسی والوں کا عمرہ زائرین سے رقم لے کر کاروبار میں ڈالنا اور حاصل شدہ منافع سے عمرہ کے لیے بھیجنا
سوال
ہمارا یک ادارہ ہے ہم لوگوں سے عمرہ کی مد میں ایک لاکھ روپے لیتے ہیں ،اور اس رقم سے اس کو ایک سال کے اندر اندر عمرہ کرواتے ہیں،حالانکہ اس وقت عمرہ کی قیمت ایک لاکھ اسی ہزار روپے ہوتی ہے،ہم چونکہ اس رقم کو کاروبار میں ڈا لتے ہیں اور اس سے جو نفع آتا ہے اس سے لوگوں کو عمرہ کے لیے بھیجتے ہیں ،تو کیا اس طرح کرنا جائز ہے یا نہیں ؟
جواب
واضح رہے کہ ٹریول ایجنسی والوں کا عمرہ زائرین سے ٹکٹ ،ویزا وغیرہ مختلف خدمات کے بدلے پیسے لینے کی شرعی حیثیت اجارہ کی ہے، کیونکہ اس کے عوض ویزہ،سفر،اور رہائش وغیرہ کے منافع دیئے جاتے ہیں ،عقد اجارہ میں شرعا یہ ضروری ہے کہ منافع کی نوعیت و مقدار مدت اور اجرت عاقدین کے درمیان اس طور پر متعین کیا جائے کہ باہمی تنازع کا امکان نہ رہے ۔
صورت مسئولہ میں اگر ادارہ ایک لاکھ روپے لے کر متعین مدت کے اندر سفر عمرہ کے متعین منافع(مثلا:ویزہ،ٹکٹ،رہائش وغیرہ)فراہم کرنے کا باقاعدہ عقد کرے تو شرعا یہ جائز ہو گا،کیونکہ اس صورت میں وصول کی گئی رقم کی حیثیت اجرت کی ہو گی،تاہم ادارہ پر لازم ہو گا کہ اسی رقم میں طے شدہ تمام منافع فراہم کرے چاہے اس رقم سے ادارہ کو نفع حاصل ہو جائے یا نہیں ،اور اگر ادارہ ایک لاکھ روپے لے کر عمرہ کروانے کا صرف وعدہ کرے باقاعدہ عقد نہ کرے تو ایسی صورت میں اس رقم کی حیثیت قرض کی ہو گی،اور قرض خواہ کے لیے قرض پر منافع لینا سود ہے،اس وجہ سے اس رقم کے عوض عمرہ کروانے کا وعدہ چونکہ قرض خواہ کے حق میں اپنے قرض پر منافع وصول کرنا ہے اس وجہ سے یہ معاملہ شرعا جائز نہ ہو گا۔نیز یہ بھی واضح رہے کہ اس طرح کے معاملات میں فراڈ اور دھوکہ دہی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں ،اس لیے ایسے معاملات سے بچنا چایئے۔
قال النبي صلى الله عليه وسلم :الخديعة في النار ومن عمل عملا ليس عليه أمرنا فهو رد۔(صحيح البخارى،باب النجش،ج:3ص:69)
عن ابن عباس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا ضرر ولا ضرار۔(سنن ابن ماجه،كتاب الأحكام،باب من بنى في حقه ما يضر بجاره،ج:2ص:784)
وقد «نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن قرض جر نفعا» وقيل هذا إذا كانت المنفعة مشروطة وأما إذا لم تكن فلا بأس بذلك.(دررالحکام شرح غرالأحکام،کتاب المضاربة،ج:2ص:310)
الإجارة...(هي) لغة: اسم للاجرة۔۔۔وشرعا: (تمليك نفع).مقصود من العين (بعوض).(الدرالمختار،کتاب الإجارة،ج:6ص:569)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 331
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 248
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 907
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 458
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 113
- کتاب النکاح | فتاوئ : 580
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 499
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 34
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 61
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 481
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 103
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 83
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 64
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 328
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1204
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 392
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں