بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 23/08/2026

دارالافتاء

 

وی ،پی این(v.p.n) استعمال کرنے کا حکم


سوال

کسی ایپ کے استعمال کے لیے  وی،پی ،این (v.p.n) کا استعمال کرنا کیسا ہے؟

جواب

 واضح رہے کہ وی،پی ،این (v.p.n) میں ذاتی طور پر نہ کوئی خوبی ہے اور نہ قباحت ،ا س کی اچھائی اور برائی کا دارومدار  اس کے استعمال پر ہے۔ چنا نچہ اگر وی،پی ،این (v.p.n)  کا استعمال غیر شرعی  موادجیسے بے حیائی ،فحاشی اور عریانی  وغیرہ کے لیے ہو تو اس کا استعمال جائز نہیں۔ لیکن اگراس کا استعمال غلط اور ممنوع مقاصد کے حصول کے لیے نہ ہو تو جائز ہوگا ۔ 

 

الأمور بمقا صد ها يعنى أن الحكم  الذي يترتب على أمر يكون على  مقتضى  ما هو المقصود من ذلك الأمر ۔(شرح  المجلة لخالد الأتاسي،المادۃ:12)


فتویٰ نمبر : 6121/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں