بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

نگینہ نام رکھنا


سوال

نگینہ نام رکھنا کیسا ہے اور اس کا کیا معنی ہے؟

جواب

"نگینہ " فارسی زبان کا لفظ ہے، جس کا معنیٰ قیمتی پتھر اور جواہر کے آتے ہیں۔ لہٰذا لڑکیوں کا یہ نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ صحابیات اور بزرگ و دین دار خواتین کے نام پر بچیوں کے نام رکھے جائیں، تاکہ ان کی شخصیت کے اثرات بچیوں کی زندگیوں میں ظاہر ہوں۔

وفي ‌الفتاوى ‌التسمية ‌باسم ‌لم ‌يذكره ‌الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله صلى الله عليه وسلم ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لا يفعل كذا في المحيط. (الفتاوى الهنديه، كتاب الكراهية، الباب الثاني والعشرون في تسمية الأولاد، ج:5، ص:362)

نگینہ: (نَ- گی- نہ) [ف- ا- مذ] نگ، جواہر، قیمتی پتھر۔  (فيروزالغات، ص:1377)


فتویٰ نمبر : 6112/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں