بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 25/10/2026 |
دارالافتاء
بلوچستان کی زمینوں میں عشر یا خراج کا حکم
سوال
بلوچستان کی زمینیں عشری ہیں یا خراجی؟
جواب
ہر وہ بستی یا علاقہ جس کے باشندوں نے رضامندی سے اسلام قبول کیا ہو، اس کی زمین عشری ہوتی ہے؛ کیونکہ اس زمین پر ابتدا سے جو وظیفہ مقرر کیا جاتا ہے وہ مسلمان پر مقرر کیاجاتا ہے اور مسلمان پر خراج عائد نہیں کیا جاسکتا،لہٰذا اس پر عشر واجب ہوتا ہے۔ اور ہر وہ بستی یا علاقہ جسے امام (مسلمان حکمران) نے جنگ کے ذریعے فتح کیا ہو اور اس کو مجاہدین میں تقسیم کر دیا ہو، وہ بھی عشر والی زمین ہوتی ہے۔ اسی طرح اگر کوئی مسلمان اپنی رہائش گاہ کو کھیت یا باغ میں تبدیل کر دے، یا بنجر زمین کو آباد کرے، تو وہ بھی عشر والی زمین شمار ہوگی۔اور ہر وہ بستی جسے امام (مسلمان حکمران) نے زور اور طاقت کے ذریعے فتح کیا ہو، پھر اس کے بعد اس نے وہاں کے لوگوں پر احسان کرتے ہوئے انہیں وہیں رہنے دیا ہو، تو وہ زمین خراج والی زمین ہوگی؛ کیونکہ غیر مسلموں پر خراج عائد کیا جاتا ہے۔
بلوچستان کی جو زمینیں پہلے سےمسلمانوں کی ملکیت میں چلی آرہی ہیں اور اسکے متعلق کسی کافر سے حاصل ہونے کا تحقیقی علم نہ ہویا حکومت پاکستان نے اس کو مسلمانوں میں تقسیم کیا ہو ،تو ایسی زمینیں عشری ہوں گی ،اسی طرح جن زمینوں کے بارے میں کچھ معلوم نہ ہو اور اس وقت مسلمانوں کے پاس ہیں،تووہ بھی عشری شمار ہوں گی۔ لیکن وہ زمینیں جو اب کفار کی ملکیت میں ہیں یا جس زمین کے بارے میں یقینی طور پرمعلوم ہو کہ خرید یا ہبہ وغیرہ کے ذریعےکافر سے مسلمان کی ملکیت میں آئی ہے تو ایسی زمینیں خراجی ہوں گی۔
وكل بلدة أسلم أهلها طوعا فهي أرض عشرية؛ لأن ابتداء الوظيفة فيها على المسلم والمسلم لا يبدأ بالخراج صيانة له عن معنى الصغار فكان عليه العشر وكل بلدة افتتحها الإمام عنوة وقسمها بين الغانمين فهي أرض عشرية لما بينا وكذلك المسلم إذا جعل داره بستانا، أو أحيا أرضا ميتة فهي أرض عشرية۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وكل بلدة فتحها الإمام عنوة وقهرا، ثم من بها على أهلها فهي أرض خراج؛ لأن ابتداء الوظيفة فيها على الكافر.(المبسوط للسرخسی،کتاب الزکاة،باب عشر الأرضين،ج:3،ص:7,8)
قال: " وإذا كانت لمسلم دار خطة فجعلها بستانا فعليه العشر " معناه إذا سقاه بماء العشر وأما إذا كانت تسقى بماء الخراج ففيها الخراج لأن المؤنة في مثل هذا تدور مع الماء..............ثم الماء العشري ماء السماء والآبار والعيون والبحار التي لا تدخل تحت ولاية أحد والماء الخراجي ماء الأنهار التي شقها الأعاجم.(الهداية،كتاب الزكاة،باب زكاة الزوع و الثمار،ج:1،ص:109,110)
والمسلم إذا اشترى من الذمي أرضا خراجية لا تنقلب عشرية؛لأن المسلم من أهل وجوب الخراج في الجملة.(تحفة الفقهاء،كتاب الزكاة،باب العشر و الخراج،ج:1،ص:320)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں