بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

دوران نماز قیام سے قعدہ کی طرف لوٹنا


سوال

 اگر کوئی شخص دوسری رکعت میں قعدہ  بھول جائے اور تیسری رکعت میں فاتحہ پڑھنے کے بعد بیٹھ کر تشہد مکمل کر کے پھر کھڑے ہو کر تیسری رکعت مکمل کرے تو کیا  نماز ہو  جائے  گی یا نہیں ؟

جواب

نماز میں جس  طرح واجب چھوڑنے سے سجدہ سہو واجب ہو تاہے ، اسی طرح واجب کی تاخیر سے بھی سجدہ سہو لازم ہو تا ہے ۔

صورت مسئولہ کے مطابق اگر کوئی   دوسری رکعت  میں  قعدہ بھول جائے جو کہ واجب ہے اور تیسری رکعت میں فاتحہ پڑھنے  کے بعد  اسے یاد آ جائے اور وہ بیٹھ  کر تشہد مکمل کر ے،  پھر کھڑے ہو کر تیسری رکعت مکمل  کرے تو اس صورت میں اس پر سجدہ سہو واجب ہو گا ۔اور سجدہ سہو کرنے سے نماز درست ہو جائے گی ۔

 

 ‌ولا ‌يجب ‌السجود ‌إلا ‌بترك واجب أو تأخيره أو تأخير ركن أو تقديمه أو تكراره أو تغيير واجب بأن يجهر فيما يخافت وفي الحقيقة وجوبه بشيء واحد وهو ترك الواجب.( الفتاوى الهندية،الباب الثاني عشر في سجود السهو، ج:١، ص:١٢٦)

(ومنها) التشهد ‌فإذا ‌تركه ‌في ‌القعدة الأولى أو الأخيرة وجب عليه سجود السهو.(الفتاوى الهندية،كتاب الصلاة، الباب الثاني عشر:في سجود السهو،ثم واجبات الصلاة أنواع،ج:١،ص:١٨٦)


فتویٰ نمبر : 10304/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں