بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 23/08/2026 |
دارالافتاء
اختیار کی صورت میں جی پی فنڈ اور سی پی فنڈ کا حکم
سوال
میں ایک سرکاری استاد ہوں۔ حکومت پاکستان ہر ملازم سے جی پی فنڈ کے مد میں بنیادی تنخواہ کا کچھ حصہ کاٹتی ہے ،سال کے آخر میں حکومت اس جمع شدہ رقم پر منافع دیتی ہے جو کہ ملازم کے جمع شدہ رقم پر جمع ہوتی ہے۔ اگرچہ حکومت جی پی فنڈ کے مد میں رقم ملازم سے جبراً کاٹتی ہے جس میں ملازم کو کوئی اختیار نہیں ہوتا، مگرجمع شدہ رقم پر منافع لینا یا نہ لینا اب ملازم کے اختیار میں ہے۔اور دوسری بات حکومت پاکستان نے اب پنشن کو ختم کر کے اس کی جگہ سی پی فنڈ کو متعارف کرایا جو کہ جی پی فنڈ ہی کی طرح ہے فرق صرف اتنا ہے کہ سی پی فنڈ میں ملازم سے رقم کاٹنے کے بعد حکومت اس کے ساتھ رقم ڈالتا ہے اور سال کے آخر میں جمع شدہ رقم پر منافع دیتا ہے ۔
اب سوال یہ ہے کہ جی پی فنڈ پر منافع لینا اختیار آنے کی وجہ سے حرام ہے یا نہیں ؟اسی طرح سی پی فنڈ پر منافع لینے کا کیا حکم ہے؟
جواب
واضح رہے کہ جی پی فنڈ میں سرکاری ملازمین سے جو رقم کاٹی جاتی ہے، اگر یہ رقم ملازم سےجبرا کاٹی جاتی ہو اور ملازم قانونی مجبوری کے پیش نظر اس معاملہ میں مداخلت نہیں کر سکتاتو اس صورت میں جی پی فنڈمیں ملنے والی رقم (اصل رقم بمع منافع)ملازم کے لیے حلال ہے، اور اگر جی پی فنڈ کی کٹوتی اختیاری ہویا جی پی فنڈ کی کٹوتی تو جبراًہو لیکن اس کو سودی اکاؤنٹ میں رکھنے یا نہ رکھنے کا اختیار دیا جاتا ہو تو ایسی صورت میں سودی اکاؤنٹ میں رکھواکر اضافی رقم لینا جائز نہیں۔ نیز سی پی فنڈ کا حکم بھی جی پی فنڈ کے حکم کی طرح ہے۔
عن النعمان بن بشير قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول وأهوى النعمان بإصبعيه إلى أذنيه إن الحلال بين وإن الحرام بين وبينهما مشتبهات لا يعلمهن كثير من الناس فمن اتقى الشبهات استبرأ لدينه وعرضه ومن وقع في الشبهات وقع في الحرام كالراعي يرعى حول الحمى يوشك أن يرتع فيه ألا وإن لكل ملك حمى ألا وإن حمى الله محارمه ألا وإن في الجسد مضغة إذا صلحت صلح الجسد كله وإذا فسدت فسد الجسد كله ألا وهي القلب۔ (صحيح مسلم،کتاب البیوع، ج3، ص1219، حديث نمبر:1599)
ثم الأجرة تستحق بأحد معان ثلاثة إما بشرط التعجيل أو بالتعجيل أو باستيفاء المعقود عليه.(الفتاوى الهندية، كتاب الاجارة، الباب الثاني متي تجب الاجرة وما يتعلق به الخ، ج:4، ص413)
والنقدية أوجبت فضلا في المالية فتتحقق شبهة الربا وهي مانعة كالحقيقة.(الهداية،كتاب البيوع،باب الربا،ج:3، ص:62)
(قوله وعلله إلخ) علله الحانوتي بالتباعد عن شبهة الربا، لأنها في باب الربا ملحقة بالحقيقة (ردالمحتار على الدرالمختار،كتاب الفرائض ،ج:6، ص:757)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں