بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 23/10/2026

دارالافتاء

 

مسجد کے میٹر سے گیس اور بجلی کا کنکشن لینا


سوال

 میرا گھر مسجد کے  پڑوس میں   ہے اور میرے گھر کا  گیس اور بجلی کا کنکشن نہیں ہے ،  میں نے اس شرط پر مسجد کے میٹر سے گیس اور بجلی لگائی ہے کہ میں آدھا بل  دوں  گا ، کیا   اس طرح مسجد کی بجلی اور گیس استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ نیز مسجد کی بنسبت گھر میں بجلی اور گیس کا استعمال زائد ہوتا ہے ۔

جواب

واضح رہے کہ مسجد کی  اشیا کا استعما ل مسجد اور مصالح مسجد کے علاو ہ  میں جائز نہیں۔

 لہذا صورت مسؤلہ مطابق سائل کے لیے ذاتی استعمال کے  واسطے    مسجد کے میٹر سے   کنکشن لینا شرعا جائز نہیں اس لیے کہ یہ مصالح مسجد میں سے نہیں ۔

 

متولي المسجد ليس له أن يحمل سراج المسجد إلى بيته وله أن يحمله من البيت إلى المسجد، كذا في فتاوى قاضي خان.(الفتاوی الهندية،الباب الحادي في المسجد وما يتعلق به،الفصل الثاني في الوقف۔۔۔ج:2،ص:462)


فتویٰ نمبر : 6086/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں