بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
مغرب کی اذان اور نماز کے درمیان نفل پڑھنا
سوال
ہماری مسجد میں کچھ لوگ مغرب کی اذان اور نماز کے درمیان دو رکعت نفل پڑھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ سنت ہے ،کیا اس وقت نفل پڑھنا جائز ہے یا نہیں ؟
جواب
اذانِ مغرب کے بعد فرض نماز کی ادائیگی میں تأخیر نہ کرنے کا حکم ہے، اور اس وقت نفل پڑھنا چونکہ فرض نماز میں تأخیر کا سبب ہے ، اس وجہ سے فقہا کرام نے مغرب کی نماز سے پہلے نوافل کو مکروہ کہا ہے۔ اگر چہ بذاتِ خود اس وقت میں کوئی کراہت نہیں، لیکن چونکہ اس کی وجہ سے فرض میں تأخیر ہوتی ہے،اس وجہ سے اس سے منع کیا گیا ہے ۔ نیز مغرب سے پہلے نوافل پڑھنا سنّت میں شمار نہیں ہوتا، جب کہ مغرب کے بعد نوافل پڑھنا سب کے نزدیک سنّت ہے، اس لیے سنّت عمل کی پیروی کرتے ہوئے مغرب کے بعد نوافل پڑھنی چاہیے۔
(و)یکره التنفل (قبل صلوۃ المغرب) لقوله ﷺ" بین کل أذانین صلاة اِلّا المغرب"۔ ( حاشية الطحطاوی علی مراقی الفلاح، کتاب الصلوۃ، فصل فی الأوقات المکروهة،ص:۱۵۱)
(يكره تنزيهاً) أفاد أن المراد بالتعجيل أن لا يفصل بين الأذان والإقامة بغير جلسة ، أوسكتة على الخلاف۔ وأن ما في القنية من اِستثناء التأخير القليل محمول على ما دون الركعتين، وأن الزائد على القليل إلى اِشتباك النجوم مكروه تنزيها، وما بعده تحريما إلا بعذر كما مر قال في شرح المنية والذي اقتضته الأخبار کراهة التأخير إلى ظهور النجم وما قبله مسكوت عنه۔ (الدر المختارمع ردالمحتار، کتاب الصلوۃ، مطلب فی طلوع الشّمس من مغربها، ج:١، ص:۳٤۹، )
( و ) يستحبّ ( تعجيل المغرب ) لأن تأخيرها مكروه لما فيه من التشبّه باليهود۔ وقال عليه الصّلاة والسلام لا تزال أمّتي بخير ما عجلوا المغرب وأخروا العشاء ۔ (فتح القدیر،کتاب الصلوۃ، باب المواقیت، فصل فی اِستحباب التّعجیل، ج:١، ص:۲۰۰)
فرجّحت الحنفیّة أحادیث التّعجیل لقیام الإجماع علٰی کونه سنّة ، وکرهوا التّنفّل قبلها ؛ لأنّ فعل المباح والمستحبّ إذا أفضٰی إلٰی الإخلال بالسّنّة یکون مکروها ، ولا یخفی أنّ العامّة لو اعتادوا صلاة رکعتین قبل المغرب لیخلون بالسّنّة حتمًا ، و یوٴخّرون المغرب عن وقتہا قطعًا ۔( اعلاء السنن، باب الأوقات المکروهة، مبحث الرکعتین قبل المغرب،ج:١، ص :٤۱/٤٢)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں