بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

خدینہ اور خدیرہ نام رکھنا


سوال

 خدینہ نام رکھنا کیسا ہے اور اس کا معنی کیا ہے؟ اور خدیرہ نام رکھنا کیسا ہے اور اس کا معنی کیا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ  شریعت کی رو سے اچھےمعنی والا نام رکھنے کا مسمّی کی زندگی پر اچھا اثر ہوتا ہے،اس لیے اچھے معنی والا نام رکھنا چاہیے،تاکہ اس کا اچھااثربچے کی زندگی پررہے،نیز حضورﷺ،صحابہ کرام یا علمااورصلحائے امت نے جو نام پسند کیے ہیں وہ نام رکھنا زیادہ بہتر ہے،اس کے علاوہ جو نام بے معنی اور شرکیہ ہو ں اس سے احتراز ضروری ہے۔

صورت مسؤلہ میں"خدینہ"کا معنی ہے،دوستی کرنے والی،ساتھی،ہم راز،گہرا دوست،اور"خدیرہ"فارسی زبان کا لفظ ہے جس کا معنی ہے،خوبصورت، نیک اورخوش اخلاق۔یہ دونوں نام معنی کے لحاظ سے درست ہیں،اس لیے یہ نام رکھ سکتے ہیں۔

 

عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ،قَالَ:قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم:«إِنَّكُمْ تُدْعَوْنَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِأَسْمَائِكُمْ،وَأَسْمَاءِ آبَائِكُمْ،فَأَحْسِنُوا أَسْمَاءَكُمْ».(سنن أبي داؤد،کتاب الأدب،باب في تغيير الأسماء،ج:2،ص:222)

خدن:الخدن والخدين:الصديق،وفى المحكم:الصاحب المحدث،والجمع أخدان وخدناء.(لسان العرب،باب الخاء،ج:4،ص:42)

خدير:حسن ونيكوئی وخوش خلقی۔(فرهنگ فارسی بفارسی،تاليف:حامدی ربانی، حرف:خ،ص:194)


فتویٰ نمبر : 6155/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں