بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

بیٹوں کا باپ کو جائیداد تقسیم کرنے پر مجبور کرنا


سوال

 میرے بيٹے مجھ سے میری جائیداد میں حصہ مانگتے ہیں، جب کہ میں ابھی زندگی  میں ان کو حصہ دینے پر راضی نہیں ہوں ،اور فی الحال میرے پاس اتنی گنجائش بھی نہیں کہ میں ہر ایک کو حصہ دے سکوں، کیا  میری زندگی میں میری جائیداد میں اولاد کا حصہ بنتا ہے یا نہیں؟     

جواب

واضح رہے کہ جب تک کوئی شخص زندہ ہو وہ اپنے مال و جائیداد کا مالک  ہوتاہے،اس کے مال وجائیدادمیں ورثا کا کوئی حق نہیں ہوتا۔

لہذاصورت مسئولہ میں  سائل کی اولاد  سےکوئی بھی باپ کی زندگی میں وراثت کی حیثیت سے نہ جائیداد میں اپنے حصے کا مطالبہ کر سکتا ہے، اور نہ ہی  باپ کو جائیداد کی تقسیم پر مجبور کرسکتا  ہے۔

 

الإرث يجري بعد الموت.( البحر الرائق، كتاب الفرائض ،ج:9،ص:264)

التركة في الاصطلاح ما تركه الميت من الأموال صافيا عن تعلق حق الغير بعين من الأموال.( رد المحتار على الدر المختار، كتاب الفرائض ،ج:10،ص:228)


فتویٰ نمبر : 3669/297/323

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں