بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
مقروض شخص کو زکوۃ دینا
سوال
ایک شخص جو کہ ڈاکٹر ہے اور اس کا اپنا کلینک ہے جہاں پر اس نے تین چار ملازم رکھے ہوئے ہیں اس کے علاوہ وہ اپنے والدین کے ساتھ ان کے گھر میں رہتا ہے۔ اس شخص نے لوگوں سے کچھ قرضہ لے کر ایک گاڑی لی ہے۔ ابھی اس کی آمدن اتنی نہیں ہے جس سے اس کے کلینک اور گھر کے خرچے نکال کر کوئی بچت ہو۔ اس لیے وہ فی الحال مقروض ہے۔ یہ شخص زکوۃ کے حوالے سے صاحب نصاب نہیں ہے۔ اس شخص کے پاس اپنی ملکیت میں اس گاڑی اور کچھ گھریلو سامان کے علاوہ کوئی چیز نہیں ہے۔ یہ کلینک بھی اس کے والد صاحب نے بنائی ہے جو کہ خود ایک ڈاکٹر ہیں، اس کے حوالے کیا ہے۔ کیا ایسے شخص کو زکوۃ کی مد میں اس کا قرضہ اتارنے کے لیے تین لاکھ روپے دیے جا سکتے ہیں؟
جواب
شریعت مطہرہ کی رو سے ہر اس شخص کو زکوۃ دینا جائز ہے جو صاحب نصاب نہ ہو ،اور کوئی شخص اس وقت صاحب نصاب شمارہوگا جب اس کی ملکیت میں ساڑھے سات تولے سونا یاساڑھے باؤن تولے چاندی،یا ان میں سے ایک کے بقدر نقدی یاسامان تجارت،یاضروریات اصلیہ سے زیادہ سامان موجودہو ۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر مذکورہ شخص کے پاس بقدر نصاب مالیت نہ ہو ،اور مقروض بھی ہو تو اس کو زکوۃ دینا جائز ہے ۔ البتہ اگر وہ اپنی آمدنی سے قرض اتار سکتاہو تو بہتر یہ ہے کہ کسی سے زکوۃ لینے کی بجائے اپنی کمائی سے ہی قرض ادا کرے ۔
ويجوز دفعها إلى من يملك أقل من النصاب وإن كان صحيحا مكتسبا كذا في الزاهدي.(الفتاوی الهندية،كتاب الزكوة، الباب السابع في المصارف،ج:1،ص:189)
(ومنها الغارم)وهو من لزمه دين،ولايملك نصابا فاضلا عن دينه... والدفع إلى من عليه الدين أولى من الدفع إلى الفقير.(الفتاوى الهندية،كتاب الزكوة،الباب السابع في الزكوة،ج:١،ص:١٨٨)
( ولا يجوز دفع الزكاة إلى من يملك نصابا من أي مال كان )لأن الغنى الشرعي مقدر به ، والشرط أن يكون فاضلا عن الحاجة الأصلية وإنما شرط الوجوب( ويجوز دفعها إلى من يملك أقل من ذلك وإن كان صحيحا مكتسبا) لأنه فقير والفقراء هم المصارف ، ولأن حقيقة الحاجة لا يوقف عليها فأدير الحكم على دليلها وهو فقد النصاب(فتح القدير، كتاب الزكوة،باب من يجوز دفع الصدقة اليه ومن لايجوز،ج:4،ص:217)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں