بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 22/10/2026

دارالافتاء

 

لکڑی کے تختے پر نماز پڑھنا


سوال

اگر کوئی بنا کسی عذر کے لکڑی کے تختے پر نماز پڑھے جو کہ زمین سے اوپر اٹھا ہویعنی اس تختے کے پاؤں زمین کولگے ہوں توکیا اس کی نماز ادا ہوگی یا نہیں ؟ کیونکہ آج کل  عموماًلوگ ایسے جائے نمازیں بنا کرگھروں میں ان پر نمازیں پڑھ رہے  ہیں۔

جواب

واضح رہے کہ نماز ہر ایسی ٹھوس چیز پر پڑھنا  درست ہے جو پاک ہو اور سجدے کی حالت میں پیشانی اچھی طرح جم جائے اور مزید دبانے سے نہ دبے، لکڑی سے بنا ہوا تختہ بھی  چونکہ ایسی ٹھوس چيز ہے جس پر پیشانی خوب اچھی طرح جم جاتی ہے اس لیے اس پر نماز ادا کرنے سے ادا ہوگی۔

 

‌ومن ‌شروط ‌صحة ‌السجود "‌كونه ‌على ‌ما" أي شيء "يجد" الساجد "حجمه" بحيث لو بالغ لا تتسفل رأسه أبلغ مما كان حال الوضع فلا يصح السجود على القطن والثلج والتبن والأرز والذرة وبزر الكتان "و" الحنطة والشعير "تستقر عليه جبهته.(حاشية الطحطاوي علي مراقي الفلاح،كتاب الصلاة، باب شروط الصلاة و اركانها، ج:1، ص:231)


فتویٰ نمبر : 10279/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں