بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

نکاح سے پہلے اپنی منگیتر سے بات چیت کرنا


سوال

کیا لڑکا اپنی منگیتر کے ساتھ فون پہ بات چیت کر سکتا ہے یا نہیں؟ جبکہ ان کے درمیان باقاعدہ ایجاب وقبول نہ ہوا ہو۔

جواب

  واضح رہےکہ منگنی کی حیثیت محض وعدہِ نکاح  کی ہے ،منگنی کرنے کے بعد منگیتربھی دیگر اجنبی لڑکیوں کی طرح نامحرم ہی ہوتی ہے اورنامحرم لڑکی سے تعلقات رکھنا،ملنا،جلنا، یا بات چیت  کرنا جائز نہیں۔

لہذا صورت مسئولہ میں اگر صرف منگنی ہوئی ہو اور نکاح نہ ہواہوتو لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کے لئے اجنبی ہیں اس لئے ان کا آپس میں فون پر بات چیت کرنا جائز نہیں ۔

 

ولا يكلم الأجنبية إلا عجوزا عطست، أو سلمت، فيشمتها لا يرد السلام عليها وإلا لا انتهى۔ (الدر المختار على صدررد المحتار، كتاب الحظر، والإباحة، ج: 9، ص: 530)


فتویٰ نمبر : 7072/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں