بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

نماز میں ثنا کا رہ جانا


سوال

میں جب نماز کے لیے تکبیر تحریمہ کہتا ہوں تواکثراوقات ثنا رہ جاتی ہے، اورسورۃ فاتحہ سے شروع کرتا ہوں۔ تو کیا ثنا چھوڑنے پر سجدہ سہو واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ نماز میں سنن کے ترک کرنے سے نہ نماز فاسد ہوتی ہے اور نہ سجدہ سہو لازم ہوتا ہےاورثنا چونکہ نماز کے سنن میں سے ہے اس لیے اگر بھول کر یا عدم علم کی بنا پر چھوڑ دیا جائے تو نماز ادا ہو جائے گی۔

صورت مسئولہ کے مطابق اگر سائل سے نماز میں بھول کی وجہ سے ثنا رہ جائے اور سورۃ فاتحہ سے نمازشروع کرے توبغیر سجدہ سہو کے نماز ادا ہو گی۔

ترك ‌السنة ‌لا ‌يوجب ‌فسادا ولا سهوا بل إساءة لو عامدا غير مستخف. (الدر المختار، كتاب الصلاة، باب الامامة، باب صفة الصلاة، ج:1، ص:65)

"(سننها) رفع اليدين للتحريمة، ونشر أصابعه، وجهر الإمام بالتكبير، والثناء، والتعوذ، والتسمية، والتأمين سرا". (الفتاوى الهندية، كتاب الصلاة، الفصل الثالث في سنن الصلاة وآدابها وكيفيتها، ج:1، ص:72)

ولا يجب السجود إلا بترك واجب أو تأخيره أو تأخير ركن أو تقديمه أو تكراره أو تغيير واجب بأن يجهر فيما يخافت وفي الحقيقة وجوبه بشيء واحد وهو ترك الواجب، كذا في الكافي.ولا ‌يجب ‌بترك ‌التعوذ ‌والبسملة في الأولى والثناء وتكبيرات الانتقالات۔ (الفتاوی الهندیة، کتاب الصلاۃ، الباب الثاني عشر في سجود السهو، ج:1، ص:126)


فتویٰ نمبر : 10271/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں