بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 23/08/2026

دارالافتاء

 

کنکشن کرنے کے بعد بچی ہوئی تار واپڈا کو واپس کرنا


سوال

ایک بندہ واپڈا میں ملازم ہے اور واپڈا والے اسے تار کا ایک بنڈل دیتے ہیں کہ یہ دس میٹر کے کنکشن کی تار ہے، لگا لیں۔ بسا اوقات کچھ تار اس میں سے بچ جاتی ہے تو اس بچی ہوئی تار کا کیا کیا جائے؟

جواب

اگر کسی ادارے کی طرف سے کسی ملازم کو کوئی کام حوالہ کیا جائے تو اس کام کے لیے ادارے کی جو چیز استعمال ہوتی ہے، وہ ملازم کے پاس امانت ہوتی ہے۔ لہذا اگر وہ چیز بچ جائے تو اسے ادارے کو واپس کرنا ضروری ہے۔

صورتِ مسئولہ کے مطابق ملازم کو واپڈا کی طرف سے دس میٹر کی کنکشن کے لیے جو تار حوالہ کی جائے، اگر دس میٹر کی کنکشن کرنے کے بعد کچھ تار بچ جائے تو ملازم پر بچی ہوئی تار واپڈا کو حوالہ کرنا ضروری ہے۔

 

قال: والأجير الخاص الذي يستحق الأجرة بتسليم نفسه في المدة وإن لم يعمل ۔۔۔ قال:  ولا ضمان على الأجير الخاص فيما تلف في يده ولا ما تلف من عمله" أما الأول فلأن العين أمانة في يده؛ لأنه قبض بإذنه. (الهداية، كتاب لاإجارة، باب ضمان الأجير،ج: 3، ص: 243)

لايجوز لأحد من المسلمين أخذ مال أحد بغير سبب شرعي۔ ( رد المحتار، كتاب الحدود، باب التعزير، مطلب في التعزير بأخذ المال، ج: 4، ص: 61)


فتویٰ نمبر : 6071/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں