بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 09/09/2026

دارالافتاء

 

My 5 family 30 days پیکیج میں کسی غیر کوبذریعہ ہاٹ سپاٹ انٹرنیٹ شیئر کرنا


سوال

زونگ کمپنی کا ایک مشترکہ پیکج ہے" My 5 family 30days" کے نام سے جو کہ پانچ بندے  پیسے جمع کرکے ایک ساتھ لگاتے ہیں  اور 200جی بی انٹرنیٹ ان کو دیا جاتا ہے 30دن کیلئے اب سوال یہ ہے کہ ان پانچوں میں سے ایک بندہ اپنے دوسرے دوست کے ساتھ (جوکہ پیکج میں شامل نہ ہو )بذریعہ ہاٹ سپاٹ انٹر نیٹ شیئر کرسکتا ہے یا نہیں؟

جواب

جب متعدد افرادپیسے جمع کرکے مشترکہ طور پر کوئی چیز خرید لیں اور مشترکہ طور پر استعمال کرتے ہوں تو اس کو "نہد" کہا جاتا ہےاورہر ایک شریک کےلیے اس کو اباحت کے طور پر استعمال کرنا جائز ہے، نیزجس کو کوئی چیز اباحت کے طور پر مل جائے اس کو صرف استعمال کرسکتا  ہے اس میں دیگر تصرفات( جیسے بیچنا­­­ ، ہبہ)  کرنا جائز نہیں ۔

لہذا صورت مسئولہ کے مطابق  پیکیج میں شریک پانچ بندوں میں سے کسی ایک کےلیے  یہ جائز نہیں کہ وہ کسی اجنبی شخص کو دوسرے ساتھیوں کی اجازت کے بغیر ہاٹ سپاٹ کے ذریعے انٹرنیٹ شیئر کرے۔

 

 قوله: (والنهد) ، بفتح النون وكسرها وسكون الهاء وبدال مهملة، قال الأزهري في (التهذيب) : النهد إخراج القوم نفقاتهم على قدر عدد الرفقة، يقال: تناهدوا، وقد ناهد بعضهم بعضا. وفي (المحكم) : النهد العون، وطرح نهده مع القوم أعانهم وخارجهم، وقد تناهدوا أي: تخارجوا، يكون ذلك في الطعام والشراب، وقيل: النهد إخراج الرفقاء النفقة في السفر وخلطها، ويسمى بالمخارجة، وذلك جائز في جنس واحد وفي الأجناس، وإن تفاوتوا في الأكل، وليس هذا من الربا في شيء، وإنما هو من باب الإباحة۔ (عمدة القاري شرح البخاري، كتاب الشركة، باب الشركة في الطعام والنهد والعروض،ج: 13، ص: 60)

إذا أباح أحد لآخر شيئا من مطعوماته فأخذه فليس له التصرف فيه بوجه من لوازم التملك كالبيع والهبة ولكن له الأكل والتناول من ذلك الشيء ۔۔۔ وفي هذه الصورة يكون تصرفه في ذلك تصرفا في ملك الغير بلا إذن وهذا ليس جائزا. ( درر الحکام شرح مجلة الأحكام، مادة: 875، ج:2، ص: 479)


فتویٰ نمبر : 6091/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں